میرپورخاص: مختلف اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے

میرپورخاص (نمائندہ جسارت) دریائے سندھ سے نئی نہریں نکالنے کے خلاف مختلف جماعتوں کی جانب سے حیدرآباد سے میرپورخاص تک بیداری مارچ اور پریس کلب کے سامنے دھرنا دیا گیا۔ احتجاج میں سندھ یونائیٹڈ پارٹی، مسلم لیگ فنگشنل، جی ڈی اے میں شامل جماعتیں، پی ٹی آئی، قومی عوامی تحریک، جماعت اسلامی، وکلاء، تاجروں و دیگر مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق دریائے سندھ سے 6 نئی نہریں نکالنے کے فیصلے کے خلاف حیدرآباد سے میرپورخاص پریس کلب تک بیداری مارچ نکالا گیا اور پریس کلب کے سامنے احتجاج اور دھرنا دیا گیا۔ دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی رہنماؤں سید زین شاہ، ڈاکٹر صفدر عباسی، ایاز لطیف پلیجو، حلیم عادل شیخ، فاروق جٹ، میر خادم تالپور، حافظ طاہر نوید، شکیل احمد فہیم و دیگر نے اپنے خطاب میں کہا کہ دریائے سندھ سے 6 نئی نہریں نکالنے سے پنجاب کی 60 لاکھ زمین آباد ہو گی، سندھ میں پہلے ہی وارہ بندی اور لاکھوں ایکڑ زمین پہلے ہی غیر آباد ہے، 6 نئی نہریں نکالنے کا فیصلہ پاکستان اور سندھ کے خلاف سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ کالا باغ ڈیم کے بعد نئی نہریں نکالنے کا فیصلہ سندھ پر دوسرا وار ہے، پہلے ہم نے کالا باغ ڈیم بنانے کا منصوبہ ناکام بنایا تھا، اب نئی نہریں نکالنے کا منصوبہ بھی ناکام بنائیں گے۔ سندھ کے عوام کو دیوار سے نہ لگایا جائے، سندھ نے پاکستان بنایا تھا، سندھ اگر تباہ ہوا تو پاکستان کی سالمیت بھی خطرے میں پڑ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ صدر آصف زرداری نے دریائے سندھ سے نئی نہریں نکالنے کی غیر قانونی منظوری دی اور اس کے لیے بجٹ بھی رکھا، دریائے سندھ سے 6 نہریں نکالنے سے سمندر مزید زمینوں کو کھوکھلا کر دے گا اور لاکھوں لوگ بے گھر ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چولستان کینال سسٹم فیز ون کا مطلب ہے کہ دوسرے فیز میں مزید کینال بنائے جائیں گے، تاہم پہلے فیز میں ایک ڈیم بھی بنایا جا رہا ہے جہاں سے پانی لیا جائے گا اور اس ایک سسٹم پر 36 لاکھ ایکڑ زمین آباد ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف کہتے ہیں کہ ان نہروں میں سیلابی پانی چھوڑا جائے گا لیکن دوسری طرف کہتے ہیں کہ یہ کینال بارہ مہینے چلیں گی۔ نئی نہر سے کوٹری بیراج، سکھر بیراج اور گڈو بیراج کی 36 لاکھ ایکڑ رقبہ متاثر ہو گا، پانی کی کمی کے باعث مغربی جانب کے 28 دیہات سمندر میں ڈوب چکے ہیں، مزید زمین سمندر میں ڈوب جائے گی اور لاکھوں لوگ بے گھر ہو جائیں گے۔ اس موقع پر مبارک مہر، آفتاب قریشی، فاروق لغاری، لالا اظہر پٹھان، نقاش مرہ اور دیگر بھی موجود تھے، بیداری مارچ کے شرکاء مختلف چھوٹے بڑے شہروں سے ہوتے ہوئے عمرکوٹ پہنچے گے جہاں جلسے سے دریائے سندھ بچاؤ تحریک کے مرکزی رہنما خطاب کریں گے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: نئی نہریں نکالنے نہریں نکالنے کے انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ سے کے خلاف

پڑھیں:

بلوچستان میں جوڑے کا بہیمانہ قتل، سندھ اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع

قرارداد کے ذریعے مطالبہ کیا ہے کہ بلوچستان کی صوبائی حکومت قاتلوں کو جلد سے جلد گرفتار کرے، غیرت کے نام پر اس طرح کے واقعات کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی خواتین اراکین نے سندھ اسمبلی میں بلوچستان میں جوڑے کے بہیمانے قتل کے خلاف مذمتی قرارداد جمع کرا دی۔ بلوچستان میں جوڑے کے بہیمانے قتل کے خلاف مذمتی قرارداد رکن صوبائی اسمبلی سعدیہ جاوید اور ہیر سوہو نے جمع کروائی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ وحشیانہ عمل آئین پاکستان کے خلاف ہے اور مذکورہ قرارداد میں قتل کے عمل کو غیر اسلامی اور غیر ثقافتی قرار دیا گیا ہے۔ اراکین صوبائی اسمبلی نے قرارداد کے ذریعے مطالبہ کیا ہے کہ بلوچستان کی صوبائی حکومت قاتلوں کو جلد سے جلد گرفتار کرے، غیرت کے نام پر اس طرح کے واقعات کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ سندھ اسمبلی کا ایوان بلوچستان میں ایک جوڑے کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتا ہے، وحشیانہ قتل اسلامی تعلیمات، بنیادی انسانی حقوق اور قانون کے خلاف ہے۔ صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ تمام ملوث افراد کو جلد سزا دی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • ڈیرہ اسماعیل خان میں سیلاب کی تباہی، کچے کے مکین بے گھر، کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور
  • دریائے سندھ: تونسہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب
  • تونسہ: دریائے سندھ میں درمیانے درجے کے سیلاب سے 20 سے زائد دیہات زیر آب
  • کوہ سلیمان، پہاڑی علاقوں میں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی
  • راجن پور:کوہ سلیمان کے پہاڑی علاقوں میں بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی
  • ’ تھک ‘ میں تمام لاپتہ افراد کو نکالنے تک ریسکیو آپریشن جاری رہے گا، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان
  • لانگ مارچ توڑپھوڑ کیس، سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کے وارنٹ گرفتاری جاری
  • اسلام آباد: لانگ مارچ میں توڑ پھوڑ کیس: عمران اسماعیل کے وارنٹ گرفتاری جاری
  • لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس، سابق گورنر عمران اسماعیل کے ورانٹ گرفتاری جاری
  • بلوچستان میں جوڑے کا بہیمانہ قتل، سندھ اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع