طعنے دینے والا آج خود گھٹنوں کے بل این آر او مانگ رہا ہے‘ عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
لاہور (نمائندہ جسارت) صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ با نی پی ٹی آئی مکافات عمل کا شکار ہے، دوسروں کو طعنے والا آج خود گھٹنوں کے بل جھک کر این آر او مانگ رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو عالمی سطح پر تنہائی کا شکار کرنے والوں کے خواب چکنا چور ہو چکے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جس طرح فائنل کال مس کال ثابت ہوئی، بالکل اسی طرح فتنہ خان کی سول نافرمانی کی کال بھی بری طرح ناکام ہوئی۔ انہوں نے دوست ممالک کے رہنمائوں کے دوروں میں احتجاج کی کال دے کر تعلقات خراب اور ملک کا تاثر بگاڑ نے کی کوشش کی، تاہم اب دوست ممالک کو بھی پتا لگ گیا ہے کہ فتنہ خان کون ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
آپریشن العزم ؛مستونگ کے علاقہ کھڈکوچہ میں کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 4دہشتگرد ہلاک
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان میں آپریشن العزم کے تحت دہشتگردوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سکیورٹی ذرائع کاکہنا ہے کہ مستونگ کے علاقہ کھڈکوچہ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 4دہشتگرد ہلاک ہو گئے،دہشتگردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمدہوا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق متعدد دہشتگردوں کے زخمی ہونے کی بھی مصدقہ اطلاعات ہیں،دہشتگردوں کی سہولت کاری میں ملوث متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیاگیا۔
مزید :