صدر ایف پی سی سی آئی کی قیادت میں کاروباری وفددورہ بنگلہ دیش پر ڈھاکہ پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
صدر ایف پی سی سی آئی کی قیادت میں کاروباری وفددورہ بنگلہ دیش پر ڈھاکہ پہنچ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 January, 2025 سب نیوز
وفد اپنے دورے میں بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس ، مشیر تجارت شیخ بشیر الدین اور کاروباری افراد سے ملاقاتیں کریگا
پاکستان اور بنگلہ دیش میں باہمی تجارت کا حجم 80کروڑ ڈالر ہے جسے 2سے 3ارب ڈالر تک لے جایا جاسکتا ہے، عاطف اکرام شیخ
اسلام آباد /ڈھاکہ ( سب نیوز)صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کی قیادت میں پاکستان کا کاروباری وفد بنگلہ دیش کے دورے پر ڈھاکہ پہنچ گیا ، بزنس کمیونٹی کے وفد میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے 35سے زائد برآمد کنندگان اور صنعتکاروں شامل ہیں ،وفد اپنے دورے میں بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس اور مشیر تجارت شیخ بشیر الدین سے بھی ملاقات کریگا۔
صدرفیڈریشن آف پاکستان چیمبرز عاطف اکرام شیخ نے بنگلہ دیش پہنچنے پر اہم بیان میں کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین تجارتی تعلقات کو مستحکم بنانے کیلئے بزنس کمیونٹی کا دورہ انتہائی اہم ہے،پاکستانی بزنس کمیونٹی کے وفد کا دورہ بنگلہ دیش دونوں ملکوں کے اقتصادی تعلقات کو نئی جہت دے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان باہمی تجارت کا حجم 80کروڑ ڈالر کی سطح پر ہے، دونوں ممالک توجہ دیں تو اس حجم کو باآسانی 2 سے 3 ارب ڈالر کی سطح تک لے جایا جاسکتا ہے،دونوں ملکوںمیں ٹیکسٹائل ، ادویات ، پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات میں اضافے کی وسیع گنجائش ہے، پاکستان اور بنگلہ دیش کی تاجر برادری وفود کے تبادلوں سے خاطر خواہ کامیابی حاصل کر سکتی ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بنگلہ دیش
پڑھیں:
پاکستان نے 38 ویں بنگلہ دیش امیچر گالف چیمپین شپ میں لیڈیز ٹیم اور انفرادی ٹائٹل اپنے نام کر لیا
ڈھاکا:پاکستانی گالفر حانیہ فاروق سید نے 38 ویں بنگلہ دیش امیچر گالف چیمپین شپ میں انفرادی ٹائٹل جیت کر ڈبل کراؤن حاصل کیا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق ڈھاکہ گالف کلب میں کھیلی جانے والی 38 ویں بنگلہ دیش امیچر گالف چیمپین شپ کا لیڈیز ٹیم ایونٹ پاکستان نے جیت لیا۔
خواتین کے انفرادی مقابلوں میں بھی قومی گالفرز نے اپنی بالادستی ثابت کی ،ایئر مین گالف کلب کراچی کی حانیہ فاروق سید نے لیڈیز ٹائیٹل جیتا جبکہ لاہور کی پرکھا اعجاز نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔
چیمپین شپ کے مینز ایونٹ میں بھی پاکستان نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، قومی گافر نعمان الیاس نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔