اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی اور سپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق نے   سینئر صحافی اور پاکستان پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن پی پی آر اے کے رکن جاوید شہزاد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔چیئرمین سینیٹ اورسپیکرقومی اسمبلی نے اپنے تعزیتی پیغامات میں کہا کہ جاوید شہزاد جیسے باصلاحیت اور تجربہ کار صحافی کی رحلت صحافتی برادری کے لیے ایک بڑا نقصان ہے ان کی صحافتی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ مرحوم کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

بھارتی الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں: چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی—فائل فوٹو

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ بھارتی الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں، پاکستان پر بھارتی الزام بدنیتی پر مبنی ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، پاکستان پر الزامات کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم سے توجہ ہٹانا ہے۔

یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی بھی قابلِ مذمت فعل ہے، عالمی برادری بھارت کے ان ہتھکنڈوں کا نوٹس لے۔

پہلگام حملہ، کشیدگی بڑھ گئی، مقبوضہ کشمیر میں امن کے دعوؤں پر سوالیہ نشان

کراچی پہلگام حملے کے بعد پاک بھارت کشیدگی، مقبوضہ...

چیئرمین سینیٹ نے یہ بھی کہا کہ بھارتی اقدامات نے ہمیشہ خطے کے امن کو داؤ پر لگایا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف آبی جارحیت کرتے ہوئے سندھ طاس معاہدہ فوری معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کی بڑی کامیابی، چیئرمین سینیٹ بین الاقوامی پارلیمانی اسپیکرز کانفرنس کے چیئرمین منتخب
  • بھارتی الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا سخت ردعمل
  • بھارتی الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں:یوسف رضا گیلانی
  • پاکستانی اداکاروں کا پہلگام واقعے پر اظہارِ افسوس
  • بھارتی الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں: چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی
  • مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں 28 سیاحوں کے قتل پر پاکستان کا اظہار افسوس
  • ملتان میں آزادی صحافت پر حملہ، سینیئر صحافی ارشد ملک اغواء ، صحافتی تنظیمیں سراپا احتجاج ،بازیابی کا مطالبہ
  • پاکستان کا پہلگام میں 28 سیاحوں کے قتل پر اظہار افسوس
  • قومی اسمبلی کمیٹی برائے داخلہ میں پاکستان سیٹیزن شپ ایکٹ ترمیمی بل منظور
  • مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں سیاحوں پر حملہ، دفتر خارجہ کا اظہار افسوس