لاس اینجلس آگ، فائر فائٹرز پر مشتمل پہلی بیرونی امداد کیلیفورنیا پہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
CALIFORNIA:
امریکی تاریخ کی بدترین آگ کو بجھانے کے لیے فائر فائٹرز پر مشتمل پہلی بیرونی امداد کیلفورنیا پہنچ گئی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق میکسیکو نے کیلیفورنیا میں فائر فائٹرز کی ایک ٹیم بھیجی ہے تاکہ لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ سے نمٹنے میں مدد کی جا سکے۔
میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام نے ایکس پر لکھا کہ امدادی گروپ لاس اینجلس، کیلیفورنیا کے لیے روانہ ہو رہا ہے، جس میں فائر فائٹرز میکسیکو اور کیلیفورنیا کے جھنڈے اٹھائے ہوئے ہیں اور دو طیاروں کے سامنے رن وے پر کھڑے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا ملک یکجہتی کا ملک ہیں۔
کیلی فورنیا کے گورنر گیون نیوسم نے تعیناتی کے اعلان کے بعد ایکس پر پوسٹ کردہ ایک پیغام میں میکسیکو کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے لکھا کہ کیلیفورنیا لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ کو بجھانے کے لیے کام کرنے پر صدر شین بام کی حمایت پر تہہ دل سے شکر گزار ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: فائر فائٹرز لاس اینجلس
پڑھیں:
پاکستان کو موصولہ بیرونی فنڈنگ میں 39 فیصد اضافہ
اسلام آباد:پاکستان کو رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران موصولہ بیرونی فنڈنگ 39 فیصد اضافے سے ایک ارب 81 کروڑ 56 لاکھ ڈالرز تک پہنچ گئی۔
وزارت اقتصادی امور حکام کے مطابق ستمبر 2025ء میں سالانہ بنیادوں پر بیرونی فنڈنگ میں 26.47 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی تاہم جولائی تا ستمبر 2025ء کے دوران موصول ہونے والی بیرونی فنڈنگ 39 فیصد اضافے سے ایک ارب 81 کروڑ 56 لاکھ ڈالرز تک پہنچ گئی گزشتہ سال کی اسی مدت میں بیرونی فنڈنگ ایک ارب 30 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز رہی تھی۔
حکام کا مزید کہنا ہے کہ ستمبر 2025ء میں بیرونی فنڈنگ کا حجم 43 کروڑ 66 لاکھ ڈالرز رہا جبکہ گزشتہ سال ستمبر میں پاکستان کو 59 کروڑ 39 لاکھ ڈالرز کی بیرونی فنڈنگ ملی تھی۔
وفاقی حکومت کا رواں مالی سال 19 ارب 77 کروڑ ڈالرز سے زائد کی بیرونی فنانسنگ کا تخمینہ ہے، رواں مالی سال سعودی عرب اور چین سے 9 ارب ڈالرز ڈپازٹ کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
رواں مالی سال سعودی عرب سے 5 ارب ڈالرز ڈپازٹ کا تخمینہ ہے جبکہ چین سے 4 ارب ڈالرز کے سیف ڈیپازٹ کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔