Jasarat News:
2025-10-25@23:48:52 GMT

پاکستان کو بیرونی فنانسنگ ایک ارب 81 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی

اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT

پاکستان کو بیرونی فنانسنگ ایک ارب 81 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پاکستان کی معیشت کے لیے ایک مثبت اشارہ سامنے آیا ہے، جس کے مطابق  رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران ملک کو موصول ہونے والی بیرونی فنڈنگ میں 39 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

وزارتِ اقتصادی امور کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا ستمبر 2025ء کے درمیان پاکستان کو ایک ارب 81 کروڑ 56 لاکھ ڈالر کی بیرونی فنڈنگ موصول ہوئی، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں موصول ہونے والے ایک ارب 30 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ بتایا گیا ہے کہ حکام نے تصدیق کی ہے کہ اگرچہ ستمبر 2025ء کے مہینے میں سالانہ بنیادوں پر بیرونی فنڈنگ میں 26.

47 فیصد کمی دیکھنے میں آئی، تاہم مجموعی سہ ماہی کارکردگی مثبت رہی۔ ستمبر کے مہینے میں بیرونی فنڈنگ کا حجم 43 کروڑ 66 لاکھ ڈالر رہا، جب کہ گزشتہ سال اسی مہینے میں یہ رقم 59 کروڑ 39 لاکھ ڈالر تھی۔

وزارت کے مطابق اس اضافے کا بنیادی سبب مختلف مالیاتی اداروں، ترقیاتی بینکوں اور دو طرفہ معاہدوں کے تحت حاصل ہونے والے فنڈز ہیں، جنہوں نے ملک کی ادائیگیوں کے توازن اور زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

وفاقی حکومت نے رواں مالی سال کے لیے مجموعی طور پر 19 ارب 77 کروڑ ڈالر سے زائد کی بیرونی فنانسنگ کا تخمینہ لگایا ہے۔ ان تخمینوں کے مطابق سعودی عرب اور چین سے مجموعی طور پر 9 ارب ڈالر کے ڈپازٹ متوقع ہیں، جن میں سعودی عرب کی جانب سے 5 ارب ڈالر اور چین سے 4 ارب ڈالر کے سیف ڈپازٹ شامل ہیں۔

ماہرین کے مطابق اگر ان متوقع تخمینوں پر عمل ہوا تو پاکستان کے لیے زرمبادلہ کی صورتحال میں خاطر خواہ بہتری آسکتی ہے۔ اس سے نہ صرف روپے پر دباؤ کم ہوگا بلکہ درآمدات اور ترقیاتی منصوبوں کے لیے مالیاتی گنجائش میں بھی اضافہ متوقع ہے۔

معاشی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ بیرونی فنڈنگ میں اضافہ وقتی سہارا تو فراہم کر سکتا ہے لیکن پائیدار اقتصادی استحکام کے لیے برآمدات کے فروغ، ٹیکس نیٹ کے پھیلاؤ اور مقامی سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول ناگزیر ہے۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: لاکھ ڈالر کے مطابق کے لیے

پڑھیں:

ڈالر کی قیمت میں مزید کمی، انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں اضافہ

کراچی:

انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری ہے جہاں روپے کی قدر میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے پانڈا بانڈز کے بعد یورو بانڈز بھی متعارف کرائے جانے، خام تیل کی عالمی قیمت 3سال کی کم ترین سطح پر آنے کے بعد ٹرمپ کی روس پر نئی پابندیاں عائد کیے جانے سے دوبارہ محدود پیمانے پر اضافے، درآمدی بل میں کمی اور کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہونے جیسے عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔

معاشی استحکام، شعبہ جاتی بنیادوں پر غیرملکی سرمایہ کاری کی امیدیں برقرار رہنے سے انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیئے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا اور ایک موقع پر ڈالر کی قدر 28پیسے کی کمی سے 280 روپے 77پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔

سپلائی میں بہتری رونما ہوتے ہی درآمدی ضروریات کے لیے زرمبادلہ کی طلب بڑھنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 03پیسے کی کمی سے 281 روپے 02پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 05پیسے کی کمی سے 282روپے 05پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

متعلقہ مضامین

  • پی ایس ایل سے متعلق اجلاس میں نئی تجاویز پیش کردی گئیں
  • قرضوں میں مزید اضافہ، حکومت نے 2025-26 کی پہلی سہ ماہی میں 515 ارب روپے قرض لیا
  • پاکستان کو موصولہ بیرونی فنڈنگ میں 39 فیصد اضافہ
  • وفاقی حکومت نے رواں مالی سال میں کتنا قرضہ لیا؟ تفصیلات سامنے آگئیں
  • ڈالر کی قیمت میں کمی، انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں اضافہ
  • ڈالر کی قیمت میں مزید کمی، انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں اضافہ
  • پاکستان سے انڈوں کی برآمدات میں تاریخی اضافہ، پہلی بار امریکا کو بھی ایکسپورٹ شروع
  • پاکستان اور پولینڈ کے درمیان تجارت کا حجم ایک ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے، اسحاق ڈار
  • پاکستان سے انڈوں کی برآمدات میں اضافہ، امریکا بھی فہرست میں شامل