غزہ میں فوج بھیجنے سے متعلق وزارت خارجہ جواب دے گی: وزیر اطلاعات
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ غزہ میں پاکستانی فوج بھیجنے سے متعلق سوال کا جواب وزارت خارجہ کی جانب سے دیا جائے گا، کیونکہ یہ معاملہ خارجہ پالیسی اور سفارتی سطح پر آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط اور قابلِ اعتماد ہاتھوں میں ہے، اور قوم کو اپنی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر پورا فخر ہے۔ عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پاک فوج نے ہر دور میں ملکی سلامتی کو اولین ترجیح دی ہے اور کسی بھی قسم کی جارحیت کا ہمیشہ بھرپور اور مؤثر جواب دیا ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کی کامیاب سفارتی پالیسی کے باعث آج ملک کو عالمی سطح پر پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔ وزیراعظم کے حالیہ دورۂ سعودی عرب میں توانائی، سرمایہ کاری، تجارت اور ثقافت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوگی۔
انہوں نے کھیلوں کے فروغ کے حوالے سے کہا کہ کھیل میں سیاست کو دخل نہیں دینا چاہیے، کیونکہ پاکستان نے اس شعبے میں عالمی سطح پر کئی اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ عطا اللہ تارڑ نے مزید بتایا کہ پیڈل جیسے نئے کھیل کو ملک میں تیزی سے مقبولیت حاصل ہو رہی ہے، اور اسی مقصد کے لیے اسلام آباد کی سپر مارکیٹ میں جدید پیڈل کورٹس قائم کیے گئے ہیں تاکہ نوجوانوں کو بہتر کھیل سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاکستان اور چین کے تعلقات مزید مستحکم بنانے پر غور، وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس
ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں پاکستان اور چین کے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے اقدامات پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں سیاسی، اقتصادی، تجارتی اور عوامی سطح پر تعاون کو وسعت دینے سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
مزید پڑھیں: سی پیک منصوبے خطے کے رابطوں میں گیم چینجر ثابت ہوں گے، اسحاق ڈار
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اس موقع پر پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر ہونے والی تقریبات کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا۔
انہوں نے کہا کہ اس تاریخی موقع کو شایانِ شان انداز میں منایا جائے گا تاکہ دونوں ممالک کے درمیان مثالی دوستی اور باہمی اعتماد کو مزید فروغ دیا جا سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاک چین سفارتی تعلقات کے 75 سال پاکستان اور چین ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار وزیر خارجہ اسحاق ڈار