راولپنڈی+مانچسٹر (سٹاف رپورٹر+نمائندہ خصوصی) پی آئی اے کی جولائی 2020ء کے بعد اسلام آباد سے پہلی پرواز 284 مسافر لیکر مانچسٹر پہنچ گئی  پی ائی اے کی پرواز کو وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے الوداع کیا ، پرواز کی روانگی سے قبل ایک سادہ مگر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزرات دفاع، سفارتی مشن اور ہوابازی کے اعلیٰ حکام نے شرکت کیوزیر دفاع نے کہا کہ یہ پرواز دونوں ملکوں اور لوگوں کے مابین تعلقات کو مستحکم کرے گی۔ وزیر دفاع نے پی آئی اے حکام کو ہدایات دیں کہ وہ شیڈول اور جہازوں کے کیبن کو مزید بہتر بنائیں اور پروازوں کی تعداد کو بڑھانے کیلئے اقدامات کریں۔ قرعہ اندازی کے ذریعے ایک 660 سی سی گاڑی بھی ایک خوش نصیب مسافر کے نام نکالی گئی جبکہ دیگر مسافروں کو بھی موبائل فون اور تحائف پیش کئے گئے۔ تقریب کے مہمانان گرامی کو چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے کی جانب سے یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں۔ ابتدائی طور پر پی ائی اے نے ہفتہ وار دو پروازوں کے ساتھ آپریشن کا آغاز کیا جو منگل اور ہفتے کے روز اپریٹ ہوں گی۔ پروازوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا اور لندن اور برمنگھم کیلئے بھی پروازیں شروع کی جائیں گی۔ پی آئی اے فلائٹ کا مانچسٹر پہنچنے پر قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل، ممبر برطانوی پارلیمنٹ افضل خان، ایم پی یاسمین قریشی، ٹریڈ کمرشل سیکرٹر ی اویس حسین فاروقی، - کمیونٹی ویلفیئر اتاشی مصباح نورین، آفیسر چودھری عامر نے مسافروں کا استقبال کیا۔ پی آئی اے سی ای او عامر آفتاب خصوصی طور پر پاکستان سے آئے۔ فلائٹ میں آنے والوں اور جانے والوں نے خوشی کا اظہار کیا۔ برطانیہ میں رہنے والے اوورسیز پاکستانیوں نے حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ بیس گھنٹے کے بعد پہنچتے تھے اب آٹھ گھنٹوں میں پہنچ جایا کریں گے۔ سی ای او پی آئی اے نے کہا کہ بہت جلد دوسرے شہروں سے بھی برطانیہ کے لئے پروازوں کا آغاز ہو جائے گا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پی ا ئی اے ئی اے کی

پڑھیں:

5 سال بعد قومی ائیرلائن کی پہلی پرواز اسلام آباد سے مانچسٹر پہنچ گئی

5 سال بعد قومی ائیرلائن کی پہلی پرواز اسلام آباد سے مانچسٹر پہنچ گئی۔ترجمان قومی ائیر لائن کے مطابق بوئنگ 777 طیارہ اسلام آباد سے برطانیہ کے شہر مانچسٹر کے اڑان بھرنے والی پرواز 5 گھنٹے کے براہ راست سفر کے بعد مقامی وقت کے مطابق شام 5 بجے مانچسٹر پہنچی۔ پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے مانچسٹر ائیرپورٹ پر پرواز کا استقبال کیا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے ہوابازی و دفاع خواجہ آصف نے قومی ائیر لائن کے برطانیہ فلائٹ آپریشن بحالی کا افتتاح کیا تھا۔ برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ بھی تقریب میں شریک تھیں۔یاد رہے کہ 2022 میں پی ٹی آئی کے وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کے ایوان میں پاکستانی پائلٹوں کی جعلی ڈگریوں سے متعلق بیان پر یورپی یونین اور برطانیہ نے قومی ائیرلائن پر پابندی لگا دی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • پی آئی اے کا برطانیہ کے لیے فضائی آپریشن بحال، 5 سال بعد پہلی پرواز مانچسٹر پہنچ گئی
  • 5 سال بعد قومی ائیرلائن کی پہلی پرواز اسلام آباد سے مانچسٹر پہنچ گئی
  • پی آئی اے کی 5 سال بعد برطانیہ کیلئے پروازیں بحال، پہلی فلائٹ مانچسٹر روانہ
  • پی آئی اے کی برطانیہ کے لیے پروازیں پانچ سال بعد  بحال، پہلی فلائٹ روانہ
  • قومی ایئرلائن کا برطانیہ کیلئے 5 سال بعد فلائٹ آپریشن بحال
  • وزیرِ دفاع نے پی آئی اے کے برطانیہ فلائٹ آپریشن کی بحالی کا افتتاح کردیا، پہلی پرواز روانہ
  • پی آئی اے کی پانچ سال بعد برطانیہ کیلئے پروازیں بحال، پہلی فلائٹ مانچسٹر روانہ
  • پی آئی اے کا 5 سال بعد برطانیہ فلائٹ آپریشن: اسلام آباد سے مانچسٹر کیلیے آج پہلی پرواز
  • پی آئی اے کا برطانیہ کے لیے فضائی آپریشن 5 سال بعد بحال، مانچسٹر کے لیے پہلی پرواز روانہ