عمران خان جیل کے اندر ہوں یا باہر، حکومت چلنے والی نہیں‘شاہد خاقان
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
لاہور(نمائندہ جسارت) سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی جیل کے اندر ہوں یا باہر یہ حکومت چلنے والی نہیں کیونکہ حکومت میں کوئی مینڈیٹ نہیں اس لیے وہ نہیں چل سکتی۔جہاں الیکشن چوری ہوگا وہاں سیاسی اور معاشی استحکام نہیں آئے گا، ہمیں آئین پاکستان پر عمل کرنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں
نے 2روزہ افکاری میلے کے آخری سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ہمارا سیاست دان ملک کا بادشاہ بننا چاہتا ہے جبکہ عمران خان کی شہرت باقی سیاسی جماعتوں کے ناکامی کے باعث ہے، اس لیے ان باتوں کو چھوڑیں اور اپنے مسائل پر توجہ دیں کیونکہ مسائل اتنے بڑے ہیں اگر آپ عمران خان، نواز شریف یا زرداری کو ہر چیز دے دیں یہ کام نہیں کرسکتے اور یہی آج ملک کی حقیقت ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
زمان پارک پر اسلام آباد پولیس پر حملے کا کیس، عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
ویب ڈیسک: کینٹ کچہری لاہور نے بانی پی ٹی آئی کی رہائش گاہ کے باہر اسلام آباد پولیس پر حملے کے کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
بانی پی ٹی آئی کی رہائش گاہ کے باہر اسلام آباد پولیس پر مبینہ حملے سے متعلق مقدمے کی سماعت کینٹ کچہری لاہور میں ہوئی۔
عدالت نے مقدمے میں نامزد بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سینیٹر شبلی فراز کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیے۔
دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند, الرٹ جاری
عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو طلبی کے سمن بذریعہ جیل روبکار جاری کر دیے۔
کیس کی مزید سماعت 30 جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔
یاد رہے کہ تھانہ ریس کورس پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی رہائش گاہ کے باہر اسلام آباد پولیس پر حملے کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
Ansa Awais Content Writer