Jasarat News:
2025-10-21@21:58:09 GMT

میرپورخاص،دیہی علاقوں میں طبی سہولیات کا شدید فقدان

اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT

میرپورخاص(نمائندہ جسارت) دیہی علاقوں میں طبی سہولیات کا شدید فقدان ہے، روٹری کلب صحت کہانی کے تعاون سے دیہی علاقوں میں طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے، ملک بھر کے 66 شہروں میں کلینک قائم کر کے تین ملین سے زائد لوگوں کو طبی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار روٹری کلب کے ڈائریکٹر محمد فیض قدوائی نے گوٹھ حاجی ظفر ٹنڈوآدم روڈ میں صحت کہانی کے تعاون سے پہلے ٹیلی ہیلتھ کلینک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر رضوان آڈیا، روٹری گورنر اقبال قریشی، تہذیب کاظمی، رئیس احمد خان، شکیل قائمخانی، فرقان شیخ، صحت کہانی کی سی ای او ڈاکٹر عفت ظفر آغا، لیڈ پروگرام شہباز رفیق، عمران مغل، ریجنل منیجرمحمد اشرف اور دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے شہری علاقوں میں بھی طبی سہولتوں کا فقدان ہے جبکہ دیہی علاقوں میں طبی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہے دیہی علاقوں کے عوام غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں اس لئے وہ پرائیویٹ ڈاکٹر کی فیس اور ادویات خریدنے کی قوت نہیں رکھتے جس کی وجہ سے وہ مختلف بیماریوں کا شکار رہتے ہیں صحت کہانی کی سی ای او ڈاکٹر عفت ظفر آغا نے اپنے خطاب میں کہا کہ گوٹھ حاجی ظفر میں روٹری کلب کے تعاون سے پہلے ٹیلی ہیلتھ کلینک نے کام شروع کر دیا ہے اس کلینک جنرل او پی ڈی، ڈسپنسری اسٹور، مختلف بیماریوں کے اسپیشلسٹ ڈاکٹر، گائنی ہیلتھ ایجوکیشن، ویلیو ایڈد سروس اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے 8 سال قبل صحت کہانی کے نام سے کام کا آغاز کیا اور اب تک ملک کے 66 شہروں کے دیہی علاقوں میں طبی سہولیات فراہم کر رہے ہیں جہاں دیہی عوام کے آن لائن ماہر ڈاکٹروں کو اپنا چیک اپ کراتے ہیں اور صحت کہانی کے میڈیکل اسٹوروں سے مفت دوائیں لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو خواتین ڈاکٹرز گھروں سے نہیں نکل سکتیں وہ گھر بیٹھے آن لائن لوگوں کا علاج کر رہی ہیں۔ اس سے قبل مہمانوں کی آمد پر انہیں خوش آمدید کہا اور مہمانوں کو شیلڈ اور اجرک کے تحائف پیش کیے گئے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سہولیات فراہم صحت کہانی کے کہا کہ

پڑھیں:

حکومت سے اتحاد کے خاتمے کا مطالبہ ، پیپلزپارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنےآگئی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنےآگئی، مرکزی مجلس عاملہ نے حکومت کے ساتھ اتحاد پر تفصیلی غور کیا۔ذرائع کےمطابق اجلاس میں حکومت سے اتحاد کے خاتمے کا مطالبہ سامنے آ یا۔ پیپلز پارٹی کی مرکزی مجلس عامہ نے آصف زرداری کی درخواست پر مطالبات پورے کرنے کیلئے حکومت کو ایک ماہ کی مہلت دینے کی منظوری دیدی۔

ذرائع کے مطابق  سی ای سی اراکین وفاق، پنجاب حکومت،ن لیگ کے رویئے پر کھل کر برسے ، اجلاس میں خیبرپختونخوا اور پنجاب کے اراکین نے جذباتی گفتگو کی اور کہا کہ  پارٹی قیادت حکم دے وفاق، پنجاب میں ن لیگ کو تگنی کا ناچ نچا دیں، ن لیگ بار بار کی سیاسی ٹھوکروں کے باوجود کچھ نہیں سیکھ سکی، پی پی قیادت چٹکی بجا کر وفاق، میں حکومت گرا سکتی ہے۔

امریکہ نے چین کے نیشنل ٹائم سروس سینٹر پر سائبر حملہ کیا، بیجنگ کا الزام

ذرائع کے مطابق سی ای سی نے جماعت، قیادت کی عزت نفس پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کےعزم کااعادہ کیا ،  پی پی اوربلاول بھٹو کی عزت سے بڑھ کر کچھ نہیں،  اتحاد پیپلزپارٹی نہیں ن لیگ کی ضرورت ہے۔ آصف زرداری، بلاول بھٹو نے  سی ای سی کو حکومت سے مذاکرات پر بریفنگ دی ۔

سی ای سی اجلاس میں حکومتی اتحاد سے نکلنے کا مطالبہ خیبرپختونخوا، پنجاب کے اراکین نے کیا، اراکین نے کہا کہ حکومت سے اتحاد پیپلز پارٹی کیلئے سیاسی خودکشی سے کم نہیں ہے، پیپلزپارٹی قیادت حکومت میں باضابطہ شامل ہو یا اتحاد ختم کرے۔ آصف زرداری نے کہا کہ وزیراعظم نے تحفظات دور کرنے کا یقین دلایا ہے،  پاور شئیرنگ فارمولہ پر عملدر آمد کی  یقین دہانی کرائی گئی ہے، وزیراعظم نے تحریری معاہدہ پر مکمل عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی ہے،  حکومت کو مطالبات پورا کرنے کیلئےایک ماہ مہلت دی جانی چاہئے۔ آصف زرداری کی درخواست پر سی ای سی نے حکومت کو مہلت کی منظوری دی۔ 

سازشوں کی فضا میں گھرے ویرات اور روہت آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میں ناکام، بھارت میچ ہار گیا

مزید :

متعلقہ مضامین

  • کرنل صاحب کی کہانی
  • آنکھوں میں اندھیرا مگر خواب روشن: حسن ابدال کی اسرا نور کی کہانی
  • آلٹو مہنگی، لیکسس سستی ہوگئی، پاکستان میں ٹیکس پالیسی کی منفرد کہانی
  • زلزلے کے شدید جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر ، افراتفری پھیل گئی
  • قومی ایئرلائن اور کرپشن کی ایک ہی کہانی
  • غیر قانونی پٹاخوں کا کاروبار عروج پر ،انتظامیہ خاموش
  • حکومت سے اتحاد کے خاتمے کا مطالبہ ، پیپلزپارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنےآگئی
  • پیپلز پارٹی کے سی ای سی اجلاس کی اندرونی کہانی
  • ہرا بھرا میرپور خاص مہم، کمشنر کاایک لاکھ پودے تقسیم کرنے کا ہدف
  • میرپورخاص، 19 سالہ نیہا قتل کیس، والدہ سمیت چار ملزمان گرفتار