راولپنڈی:

اڈیالہ جیل میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کی وجہ سے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت بھی آج ملتوی کردی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج جج امجد علی شاہ کے روبرو اڈیالہ جیل میں ہونی تھی، تاہم  عدالت نے سماعت 15 جنوری تک ملتوی کردی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: جی ایچ کیو حملہ؛ ایک اور ملزم پر فرد جرم عائد، کیس کی سماعت روزانہ ہوگی

جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں زیر سماعت دیگر عدالتی امور اور سیکورٹی کے باعث ملتوی کی گئی، جس کے بعد اب آئندہ سماعت پر بیان ریکارڈ کروانے کے لیے استغاثہ کے 5گواہان طلب کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ نیب کے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کا فیصلہ آج سنایا جانا تھا، جس کی وجہ سے اڈیالہ جیل میں سکیورٹی سخت کی گئی تھی، جس کی وجہ سے جی ایچ کیو حملہ کیس  کی سماعت ملتوی کی گئی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اڈیالہ جیل میں

پڑھیں:

سکیورٹی خدشات؛ کوئٹہ جانے والی ٹرین منسوخ

سٹی 42: سکیورٹی خدشات،ایف سی حکام کی ہدایات پرکوئٹہ جانیوالی ٹرین منسوخ  کردی گئی 
ذرائع کے مطبق آج پشاورسےبراستہ لاہورکوئٹہ جانےوالی ٹرین کومنسوخ کیاگیا،کوئٹہ سےبراستہ لاہورپشاورجانیوالی ٹرین بھی آپریٹ نہیں کی جائیگی،
ریلوے کے مطابق ٹرینوں کی منسوخی ایک دن کے لیےکی گئی ہے،سکیورٹی اداروں کی ہدایات پرٹرین سروس ایک دن کیلئےمعطل کی گئی 
 

متعلقہ مضامین

  • قاسم اور سلیمان جلوس کی صورت میں اڈیالہ جیل نہیں جائیں گے، بیرسٹر علی ظفر
  • بانی سے ملنے کی اجازت نہیں ملی، پی ٹی آئی رہنما اڈیالہ جیل سے واپس روانہ
  • اے سی سی اجلاس ڈھاکا میں منعقد کرنے پر بھارت کا اعتراض، وجہ سامنے آگئی
  • 26 نومبر احتجاج کیس؛ عدالت میں غیر حاضر ملزمان  کے وارنٹ گرفتاری جاری
  • سکیورٹی خدشات؛ کوئٹہ جانے والی ٹرین منسوخ
  •   علی امین اور بیرسٹر سیف  کا بھی نیکسٹ سٹاپ اڈیالہ ہی نظر آرہا ہے:عظمیٰ بخاری
  • علی امین اور بیرسٹر سیف کا انجام بھی ’نیکسٹ اسٹاپ اڈیالہ‘ نظر آ رہا ہے، عظمیٰ بخاری
  • شام میں قتل و غارت اور عدم استحکام
  • بانی پی ٹی آئی کا ٹی وی، اخبار ایک ہفتے سے بند ہے: نورین نیازی
  • اڈیالہ کے باہر نئی سڑک پر گھڑی نصب، ’یہ کس کی یاد دلاتی ہے‘