پارٹی کے خلاف بیان بازی، شوکاز نوٹس جاری، شیر افضل کا میڈیا سے وقتی دوری کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
پارٹی کے خلاف بیان بازی، شوکاز نوٹس جاری، شیر افضل کا میڈیا سے وقتی دوری کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 13 January, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس ) پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما و ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو پارٹی کے خلاف بیان بازی پر شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں شیر افضل مروت نے کہاکہ میں اپنا موقف عمران خان کے سامنے پیش کروں گا جبکہ انہوں نے میڈیا سے ایک ہفتہ دور رہنے کا فیصلہ کرلیا۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی میں ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ اپنے ہی دوست میڈیا پر چڑھائی کریں، میں نے کسی پر وار نہیں کیا، لیکن جواب دینے کا حق رکھتا ہوں۔پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ میرے خلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے کہ میں نے 2018 کے انتخابات میں بہت کم ووٹ لیے تو ایسے لوگوں کو مشورہ ہے کہ پروپیگنڈا کرنے سے قبل تحقیق ضرور کرلیا کریں۔
شیر افضل مروت نے کہاکہ 2018 کے انتخابات میں مجھے پی ٹی آئی نے ٹکٹ نہیں دیا تھا جس پر میں تحریک انصاف کے امیدواروں کے حق میں دستبردار ہوگیا تھا، پھر جب میں نے الیکشن لڑا تو لکی مروت سے ایک لاکھ 18 ہزار ووٹ لیے، پشاور سے الیکشن میں حصہ نہیں لیا۔ واضح رہے کہ سلمان اکرم راجہ کے پارٹی عہدے پر سوال اٹھانے کے بعد پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کیا ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: شوکاز نوٹس جاری شیر افضل
پڑھیں:
''شکر ہے شیر افضل مروت سے جان چھوٹی،، عمران خان کی وکلا سے ملاقات کی اندرونی کہانی
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان کی اڈیالہ جیل میں اپنے وکلا سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔جیو نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ شکر ہے شیر افضل مروت سے جان چھوٹی، انہوں نے شیرافضل مروت کے وکلا کی فیسوں اور علیمہ خان سے متعلق بیانات پر برہمی کا اظہار کیا۔
عمران خان نے مائنز اینڈ منرلز بل پر تحفظات کا اظہار کیا اور علی امین گنڈاپورکو مائنز اینڈ منرلز بل پر بات کرنےکے لیے ملاقات کے لیے بلایا لیا۔ بانی پی ٹی آئی نے پارٹی لیڈر شپ کو تمام اختلافات ختم کرنےکا پیغام بھیجا۔ بانی پی ٹی آئی نے بیرسٹرگوہرکو معذرت خواہانہ رویے پر سخت پیغام بھجوایا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت نے افغانستان کے ساتھ بات چیت میں بہت دیرکردی، خیبرپختونخوا دہشت گردی کا شکار صوبہ ہے۔بانی پی ٹی آئی نے قانون کی عملداری نہ ہونے پر سلمان اکرم کو چیف جسٹس کو خط لکھنےکی ہدایت بھی کی۔
تشدد کے ذریعے کسی بھی تحریک کو کامیاب نہیں بنایا جا سکتا : انوار الحق کاکڑ
مزید :