وہ بالی ووڈ ستارے جو پڑھائی چھوڑ کر آج کروڑوں کے مالک ہیں
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
بھارت(نیوز ڈیسک)صرف اعلی تعلیم اور ڈگری حاصل کرنا کسی انسان کی کامیابی کی ضمانت نہیں دے سکتا ہے بلکہ بعض اوقات اپنے پسندیدہ شوق سے بہت زیادہ لگن بھی آپ کو اپنی منزل تک پہنچا سکتی ہے۔ بالی ووڈ میں کچھ اداکار ایسے ہیں جنہوں نے یہ ثابت کر دکھایا ہے۔پڑھوگے لکھو گے تو بنو گے نواب، کھیلو گے کودو گے تو ہو گے خراب۔ کھیل ہو یا کوئی کاروباراس کہاوت کو بہت سے لوگوں نے غلط ثابت کیا ہے لیکن انٹر ٹینمنٹ انڈسٹری میں بھی ایسے کئی ستارے ہیں جنہوں نے اداکاری کی دنیا میں نام کمانے کے لیے اپنی پڑھائی درمیان میں ہی چھوڑ دی تھی اور آج پوری دنیا انہیں سلام کرتی ہے۔
سلمان خان
اس فہرست میں سب سے پہلا نام میگااسٹار سلمان خان کا ہے۔ آپ کو یقین نہیں آئے گا لیکن وہ ممبئی کے سینٹ زیویئر کالج میں پڑھ رہے تھے جب انہوں نے اپنی پڑھائی چھوڑ کر اداکاری میں کیریئر بنانے کا فیصلہ کیا۔ سال 1988 میں انہوں نے فلم ’بیوی ہو تو ایسی‘ میں شاندار کام کیا اور پھر پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔
دیپیکا پڈوکون
دپیکا پڈوکون کے نام سے آج پوری دنیا واقف ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ وہ بنگلور کے ماؤنٹ کارمل کالج میں زیر تعلیم تھیں جب انہوں نے آرٹس کی ڈگری لینے کے بجائے اداکاری اور ماڈلنگ میں نام کمانے کو ترجیح دی۔ دیپیکا کا یہ فیصلہ ان کے کیرئیر کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا۔
رنبیر کپور
کپور خاندان میں رنبیر کپور کو ان کے خاندان کے سب سے زیادہ ہونہار بچوں میں سے ایک مانا جاتا ہے۔ لیکن پڑھائی کی بات کی جائےتو انہوں نے صرف 10ویں جماعت تک تعلیم حاصل کی، اس کے بعد وہ فلم میکنگ کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے بیرون ملک چلے گئے، لیکن وہاں اپنی تعلیم مکمل کرنے سے پہلے ہی بھارت آگئے اور سینما کی دنیا میں گم ہوگئے۔
ریکھا
بالی ووڈ کی سدا بہار اداکارہ ریکھا نے بھی اسکول کی تعلیم پوری نہیں کی اور درمیان میں ہی چھوڑ کرفلم انڈسٹری میں کام کرنا شروع کردیا۔ وہ صرف 14 سال کی تھیں جب انہوں نے پہلی بار کیمرے کے سامنے پرفارم کیا۔
ارجن کپور
ارجن کپور کی تعلیم بھی واجبی رہی ہے۔ اداکارکا 10ویں کلاس مکمل کرنے کے بعد ہی پڑھائی سے دل اچاٹ ہوگیا۔ وہ نرسی مونجی کالج، ممبئی میں پڑھ رہے تھے، جب انہوں نے اپنی پڑھائی چھوڑ کر اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر انڈسٹری جوائن کرنے کا فیصلہ کیا۔
کرینہ کپور خان
کرینہ کپور خان بھی ایسی ہی فہرست میں شامل ہیں۔ بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ انہوں نے مٹھی بائی کالج، ممبئی میں کامرس کی ڈگری حاصل کرنے کی غرض سے داخلہ لیا تھا لیکن بعد میں انہوں نے اپنی پڑھائی چھوڑ دی اور ایف ٹی آئی آئی میں ایک مختصر مدتی اداکاری کا کورس کیا جو ان کے لیے ایک اہم موڑ ثابت ہوا۔
عامر خان
بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان بھی تعلیم ادھوری چھوڑ کر فلم انڈسٹری جوائن کرنے میں سر فہرست ہیں۔ عامر خان نے بھی اسی کالج میں تعلیم حاصل کی جس کالج میں ارجن کپور نے تعلیم حاصل کی تھی۔ عامر نے اپنی پڑھائی چھوڑ کر فلمی دنیامیں میدان مارنے کا فیصلہ کیا تھا اورشومئی قسمت کہ انہیں اپنی پہلی فلم ”قیامت سے قیامت تک“ سے ہی ایک بڑا بریک تھرو ملا اور وہ شہرت کی بلندیوں کو چھوتے چلے گئے۔
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: جب انہوں نے تعلیم حاصل انہوں نے ا کالج میں بالی ووڈ
پڑھیں:
آریان کی کیمرے سے شاہ رخ خان کی پاپرازی کے ساتھ دلکش تصاویر وائرل
ممبئی(شوبز ڈیسک) شاہ رخ خان کے بیٹے، آریان خان اپنے ڈیبیو شو ’دی بیڈز آف بالی ووڈ‘ کے ذریعے شوبز کی دنیا میں قدم رکھنے کے لیے تیار ہیں ۔
بدھ کی شب ممبئی میں شو کی پریمیئر کے لیے بالی ووڈ کے بڑے ستارے جمع ہوئے جن میں مادھوری ڈکشت، انیل کپور، فرح خان، عالیہ بھٹ اور رنبیرکپورشامل ہیں۔ شاہ رخ خان خود بھی اپنی بیوی گوری اور بچوں سہانا و ابرام کے ہمراہ بیٹے آریان خان کے ڈیبیو نیٹ فلکس شو ’دی بیڈز آف بالی ووڈ‘ کی پریمیئر میں پہنچے۔
اس تقریب کے کئی لمحات وائرل ہوگئے۔ جن میں سے ایک کلپ خاص طور پر مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا جس میں شاہ رخ خان پاپا رازی کے ساتھ پوز دے رہے تھے۔
ایک وائرل ویڈیو میں شاہ رخ خان کو پاپارازی کے ساتھ خوش دلی سے پوز دیتے دیکھا گیا، جبکہ آریان مختلف زاویوں سے ان تصاویر کو کیمرے میں قید کر رہے تھے۔ مداحوں نے اس لمحے کو خاص قرار دیا، کیونکہ یہ اشارہ تھا کہ شاہ رخ خان نے ممکنہ طور پر پچھلے کچھ تنازعات کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
یاد رہے کہ 2021 میں آریان خان کے ڈرگ کیس کے دوران میڈیا نے فیملی پر بہت دباؤ ڈالا تھا اور اُس وقت شاہ رخ خان نے اکثر ایونٹس یا ہوائی اڈوں پر اپنے چہرے کو چھپایا اور فوٹوگرافی سے گریز کیا تھا۔ لیکن اس پریمیئر میں دکھائی دینے والا اعتماد اور خوش دلی نے یہ واضح کیا کہ سپر اسٹار نے وہ باب ختم کر دیا ہے۔
’دی بیڈز آف بالی ووڈ‘ کی کہانی ایک نوجوان آسمان سنگھ (لکشیا) پر مبنی ہے، جو بالی ووڈ کی چمک اور محنت کے درمیان اپنا مقام بنانے کی جستجو میں ہے۔ اس کے ساتھ اس کا وفادار دوست پرویز (راغو جویال)، تیز زبان والی منیجر سانیا (آنیا سنگھ)، اور اس کے اہل خانہ چچا اوتار (مانوج پاہوا)، ماں نیتا سنگھ (مونا سنگھ) اور والد راجت سنگھ (ویجینت کوہلی) ہیں جو ہر قدم پر اس کے ساتھ ہیں۔
شومیں کئی بالی ووڈ کے بڑے اسٹارز بھی مختصر جھلکیاں دکھائیں گے، جن میں شاہ رخ خان، سلمان خان، ایس ایس راجامولی اور عامر خان شامل ہیں، جو کہ شو کی کشش کو اور بڑھاتے ہیں۔
’دی بیڈز آف بالی ووڈ‘ نیٹ فلکس پر 18 ستمبر 2025 سے شروع ہوگی۔ مداح وائرل ویڈیو اور تصاویر کے ذریعے اس پریمیئر کے لمحوں سے محظوظ ہو رہے ہیں اور کئی شائقین نے شاہ رخ خان کے پاپارازی کے ساتھ دوستانہ رویے کی تعریف بھی کی ہے۔
Post Views: 2