لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2025ء) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو تسلیم نہ کرنے تک ملک افراتفری کا شکار رہے گا،بہت کچھ بہتر ہوا ہے، سب لوگ بتا رہے ہیں لوکل ماحول بہتر ہوا ہے ، تحریک انصاف کو مذاکرات کا حصہ بننا چاہیے ، اسٹیبلشمنٹ، حکومت اور اپوزیشن میں سے لوگ پاکستان کے لئے سامنے آئیں۔

(جاری ہے)

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مذاکرات انتہائی مثبت عمل ہے، سیاست کرنے کا ایک ماحول ملنا چاہیے ، جب تک تحریک انصاف کو تسلیم نہیں کیا جاتا تب تک ملک میں افراتفری رہے گی ، ہر جماعت میں شدت پسند لوگ ہیں، خواجہ آصف کو شامل نہیں کیا اس لئے وہ غصہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی زندگی کو خطرہ ہے تو فوری طور پر ان کو جیل سے نکالنے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے تحریک انصاف کو

پڑھیں:

نیشنل ایکشن پلان کے اجلاس میں تحریک انصاف کو بھی بلایا جائے: فیصل واوڈا

اسلام آ باد (نوائے وقت رپورٹ) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کا اجلاس فوری طور پر بلایا جائے جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے لیڈران سمیت تحریک انصاف شامل ہو تاکہ دنیا کو جواب ملے کہ پوری قوم فوج کے ساتھ ہے۔ اپنے ٹویٹ میں فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ انڈیا کا پاکستان پر الزام جھوٹا اور فریبی پراپیگنڈا ہے، پاکستان پہلے باقی سب بعد میں ہے۔ہم سب متحد ہیں، میری تجویز ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کا اجلاس فوری طور پر بلایا جائے جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے لیڈران سمیت تحریک انصاف شامل ہو۔ انڈیا کے جھوٹ اور فریب کی بنیاد پر کوئی ایکشن ہوا تو ہمیشہ کی طرح بھرپور اور خطرناک ری ایکشن سامنے آئے گا۔

متعلقہ مضامین

  • پورا پاکستان اس وقت پی ٹی آئی کی طرف دیکھ رہا ہے: سلمان اکرم راجہ
  • فواد خان کی فلم ’’عَبیر گُلال‘‘ تنازع کا شکار، یوٹیوب سے گانے ڈیلیٹ کر دیئے گئے
  • بانی تحریک انصاف کی رہائی کا سب کو انتظار ہے، ڈاکٹر عارف علوی
  • نیشنل ایکشن پلان کے اجلاس میں تحریک انصاف کو بھی بلایا جائے: فیصل واوڈا
  • بغداد، ایران-امریکہ مذاکرات کی حمایت کرتا ہے، فواد حسین
  • تحریکِ انصاف کا اندرونی انتشار اسٹیبلشمنٹ کی طاقت بن گیا، جماعت اسلامی
  • مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ تنازعہ ہے جس سے دو کروڑ انسانوں کا مستقبل وابستہ ہے
  • تحریک انصاف سے اتحاد نہ کرنے کی خبریں مصدقہ نہیں، ترجمان جے یو آئی
  • مولانا نے اتحاد کیوں نہیں بنایا
  • جنید اکبر کا احتجاج کے حوالے سے بیان سامنے آگیا