اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی کابینہ نے قومی اقلیت کمیشن ایکٹ 2024، نارکوٹکس ڈویژن کو وزارت داخلہ میں اور ایوی ایشن ڈویژن کو وزارت دفاع میں ضم کرنے کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، اجلاس میں 8 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔

وفاقی اداروں میں رائٹ سائزنگ کمیٹی کی سفارشات وفاقی کابینہ اجلاس میں پیش کی گئیں۔

ایوی ایشن ڈویژن کو وزارت دفاع کے ماتحت کرنے جبکہ نارکوٹکس ڈویژن کو وزارت داخلہ میں ضم کرنے کی سمری پیش کی گئی۔

وفاقی کابینہ نے قومی اقلیت کمیشن ایکٹ 2024 کی منظوری دے دی، اس کے علاوہ کابینہ نے نارکوٹکس ڈویژن کو وزارت داخلہ میں ضم کرنے اور ایوی ایشن ڈویژن کو وزارت دفاع میں ضم کرنے کی منظوری بھی دی۔

وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں کی بھی توثیق کی گئی۔
مزیدپڑھیں:آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کا نیا پرومو جاری کردیا

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: ڈویژن کو وزارت وفاقی کابینہ ضم کرنے کی کابینہ نے کی منظوری

پڑھیں:

فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا انجام عبرتناک موت ہے: محسن نقوی

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا 

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں اور آلہ کاروں کو کہیں بھی چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا انجام عبرتناک موت ہے۔

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کوئٹہ میں وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ پہنچے، وزیرِ اعلیٰ سرفراز بگٹی نے وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا استقبال کیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات  ہوئی۔

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی زیرِ صدارت امن و امان سے متعلق اجلاس منعقد کیا گیا۔

اجلاس میں آئی جی پولیس، آئی جی ایف سی نارتھ، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی، ڈی آئی جی اسپیشل برانچ، محکمۂ داخلہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

وزیرِ اعلیٰ سرفراز بگٹی نے بلوچستان میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور سیکیورٹی اقدامات پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں فتنہ الہندوستان کے خلاف مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران صوبائی ایکشن پلان پر عمل درآمد اور اس میں درپیش رکاوٹوں کا جائزہ بھی لیا گیا۔

وزیرِداخلہ اور وزیرِ اعلیٰ کے درمیان ملاقات

علاوہ ازیں وفاقی وزیر داخلہ اور وزیراعلیٰ بلوچستان کے درمیان ملاقات بھی ہوئی، اس دوران بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کی سرکوبی کے لیے کیے گئے اقدامات سمیت صوبے میں امن و امان   کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس دوران وفاق اور بلوچستان کے درمیان بحالی امن و مختلف امور پر روابط مزید مضبوط بنانے اور پاکستان دشمن عناصر کے لیے زمین تنگ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہداء کے لیے دعا کی۔

اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو انجام تک پہنچائیں گے، ریاستی رٹ چیلنج کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بلوچستان حکومت کی مکمل سپورٹ جاری رکھیں گے۔

دوسری جانب وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں امن کے قیام کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے گئے ہیں، بلوچستان میں امن کے قیام کے لیے ریاستی ادارے مکمل ہم آہنگی سے سرگرم ہیں،  یہ جنگ سیکیورٹی فورسز کی نہیں، پوری قوم کی جنگ ہے، تخریب کاری اور دہشتگردی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔

وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز اور عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، ہر قیمت پر امن قائم کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • مریم نواز کی زیرصدارت خصوصی اجلاس: 1200 دیہات مثالی گاؤں بنانے کے منصوبے پر پیشرفت کا جائزہ
  • وفاقی حکومت کی دہشتگردوں کیخلاف کارروائیوں میں بلوچستان حکومت کی مدد جاری رکھنے کا فیصلہ
  • وفاقی حکومت کا دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں بلوچستان حکومت کی مدد جاری رکھنے کا فیصلہ
  • ریاستی رٹ چیلنج کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، محسن نقوی
  • فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا انجام عبرتناک موت ہے: محسن نقوی
  • ای سی سی: گھر تعمیر کیلئے سستے قرضوں، گرین ٹیکسو نومی کی منظوری، شپ بریکنگ کو صنعت کا درجہ دیدیا
  • وفاقی اداروں میں ماہرین کی تعیناتی ترجیح، میرٹ اور شفافیت پر سمجھوتا نہیں ہوگا، وزیراعظم
  • وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وزارتوں میں تکنیکی ماہرین کی تعیناتی اور سرمایہ کاری حکمت عملی پر اجلاس
  • وفاقی اداروں میں ماہرین  کی تعیناتی ترجیح، میرٹ اور شفافیت پر سمجھوتا  نہیں ہوگا، وزیراعظم
  • عافیہ صدیقی کیس؛ وزیراعظم اور کابینہ کو توہینِ عدالت کا نوٹس بھیجنے کا معاملہ رُک گیا