وزیراعظم نے پی آئی ایکی پیرس کی پروازوں کے اشتہار کی تحقیقات کا حکم دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
وزیراعظم نے پی آئی ایکی پیرس کی پروازوں کے اشتہار کی تحقیقات کا حکم دے دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 January, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس ) وزیراعظم شہباز شریف نے قومی ائیرلائن پی آئی اے کی پیرس کی پروازوں کے آغاز کے اشتہار کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔یہ بات نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے سینیٹ اجلاس میں بتائی۔سینیٹ کے اجلاس میں قومی ائیرلائن کی نجکاری کے تناظر میں توجہ دلا نوٹس پر گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ بتایا جائے، قومی ائیر لائن کی نجکاری کا منصوبہ کیا ختم کردیا گیا یا آگے جارہا ہے؟ قومی ائیر لائن کے اس وقت34 میں سے19 جہاز ہوا میں ہیں، باقی سب گرانڈ ہیں۔
شیری رحمان کا کہنا تھا کہ قومی ائیرلائن کی پیرس واپسی کے اشتہار سے جگ ہنسائی ہوئی،کون سی اشتہاری ایجنسی ہے؟ کس اہلکار نے یہ اشتہار ڈالا ہے؟سینیٹر اسحاق ڈار نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پی آئی ایکی پیرس کی پروازوں کے آغاز کے اشتہار کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ ایفل ٹاور کے قریب قومی ائیرلائن کے جہاز کے ساتھ “وی آر کمنگ” کا غلط تاثرگیا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ سابق وزیر سرورخان کے ایک بیان سے یورپ، یوکے اور امریکا نے ہمارے جہازوں پر پابندی لگائی، خود کہا گیا ہمارے پائلٹ جعلی ہیں، اس معاملے پر پی ڈی ایم حکومت نے ایک کمیٹی بنائی، ن لیگ کی دوبارہ حکومت میں اس کمیٹی پر دوبارہ کام ہوا، میں نے یوکے میں ان کے فارن سیکرٹری سے اس پر بات کی، اب یورپی یونین نے قومی ائیرلائن پر پابندی ختم کردی ہے۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ قومی ائیر لائن کے 22 جہاز آپریشنل ہیں،11 انڈر ریپیئر ہیں، قومی ائیر لائن کی نجکاری ہوگی، بہتر ہے پاکستان کا کارپوریٹ سیکٹر اس کو لے، نجکاری پر تیزی سے کام ہو رہا ہے۔ نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یوکے سے قومی ائیر لائن کی پرواز کی بحالی کی کوشش کر رہے ہیں، ان کی ٹیم جنوری کے آخر تک آئیگی، امید ہے کہ مارچ اپریل میں یوکیکے لیے پرواز بحال ہوجائیگی، ہم سفارتی سطح پر بھی کام کر رہے ہیں، سابق وزیرکے بیان سے87 ارب روپیکا سالانہ نقصان ہوا، کابینہ میں آج کہا ہے کہ قومی ائیرلائن سے متعلق بیان کے معاملے پر انکوائری ہونی چاہیے، اس بیان سے پاکستانی پائلٹس کو بھی نقصان ہوا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کی پیرس کی پروازوں کے قومی ائیر لائن قومی ائیرلائن کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار لائن کی پی آئی
پڑھیں:
پاکستان کی فضائی حدود بھارتی پروازوں کیلئے بند، مسلح افواج ملکی سلامتی اور دفاع کیلئے تیار ہیں، ترجمان دفتر خارجہ
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود بھارتی پروازوں کیلئے بند کر دی گئی ہے، پاکستان کی مسلح افواج ملکی سلامتی اور دفاع کیلئے تیار ہیں۔ شفقت علی خان کا کہنا ہے کہ بھارتی اقدامات نے دو قومی نظریے پر مہر ثابت کر دی۔
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے اسلام آباد میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہد کو معطل کیا، بھارت کے رویے سے علاقائی امن واستحکام کو نقصان کا اندیشہ ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ واہگہ بارڈر پر ہر قسم کی آمدورفت بند کر دی گئی، سارک اسکیم کے تحت بھارتیوں کے تمام ویزے معطل کر دیے، سکھ یاتری ویزہ معطل سے مستثنیٰ ہیں۔
شفقت علی خان نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بھارتی ہائی کمیشن کے اسٹاف کی تعداد کم کر کے 30 کر دی گئی ہے، پاکستان کی فضائی حدود بھارتی پروازوں کیلئے بند کر دی گئی ہے، پاکستان کی مسلح افواج ملکی سلامتی اور دفاع کیلئے تیار ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی اقدامات نے دو قومی نظریے پر مہر ثابت کر دی، کل قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان نے بھارت کو جوابات دیے، وزیراعظم نے حالیہ دورہ ترکیہ میں ترک قیادت کے ساتھ مفید بات چیت کی۔
انھوں نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم نے پاکستان کا دورہ کیا، فریقین نے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھنے پراتفاق کیا
Post Views: 1