عزادار رابطہ کمیٹی حیدرآباد کے اعلامیہ کے مطابق حیدرآباد شہر، لطیف آباد، قاسم آباد اور تعلقہ دیہی کی جملہ امام بارگاہوں، پِڑوں اور گلی محلوں میں جشن مولودِ کعبہ کی محافل، جشن اور ریلیوں کا سلسلہ بڑے زور و شور سے جاری رہیں جن میں نذر نیاز کا بھی بڑے پیمانے پر اہتمام کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ شیرِ خدا، فاتحِ خیبر و خندق، امام المتقین حضرت علی ابنِ ابی طالب  کی خانہ کعبہ میں ولادتِ باسعادت کی مناسبت سے دنیا بھر کی طرح حیدرآباد کے چاروں تعلقہ جات شہر، لطیف آباد، قاسم آباد اور تعلقہ دیہی میں بھی جشنِ مولودِ کعبہ کی شاندار، پروقار اور پرنور محافلوں کا سلسلہ گذشتہ رات سے جاری ہے اور 13 رجب المرجب کو بعد نمازِ ظہرین ٹنڈو ولی محمد سے چادر مبارک کا قدیمی جلوس بھی برآمد ہوا۔ عزادار رابطہ کمیٹی حیدرآباد کے سرپرست زوار عبدالستار درس کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق 13 رجب المرجب کو حیدرآباد شہر، لطیف آباد، قاسم آباد اور تعلقہ دیہی کی جملہ امام بارگاہوں، پِڑوں اور گلی محلوں میں جشن مولودِ کعبہ کی محافل، جشن اور ریلیوں کا سلسلہ بڑے زور و شور سے جاری رہیں جن میں نذر نیاز کا بھی بڑے پیمانے پر اہتمام کیا گیا۔

اس سلسلہ میں روضہ اطہر بی بی معصومہ سندھ اگھم کوٹ میں 3 روز سے جاری جشن و محافل کی تقریبات کی  اختتامی تقریبات ہوئیں جن میں سندھ بھر سے ہزاروں عقیدتمند شریک تھے جبکہ حیدرآباد شہر میں  بعد نمازِ ظہرین محفلِ شاہِ نجف ٹنڈو ولی محمد سے جشنِ مولودِ کعبہ کے سلسلہ میں چادر مبارک کا مرکزی جلوس برآمد ہوا جو شہر کے مختلف علاقوں سے گشت کرتا ہوا رات کے آخری وقت قدم گاہ مولا علی ع پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ جشنِ مولودِ کعبہ کے سلسلہ میں گذشتہ 2 روز سے شہر کے اکثر علاقوں اور جملہ امام بارگاہوں پر شاندار چراغاں بھی کیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سلسلہ میں

پڑھیں:

ٹنڈو جام: صوبائی وزیر شرجیل میمن اپنے حلقے میں عوامی شکایات سن رہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251103-05-25

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • ٹنڈو جام: صوبائی وزیر شرجیل میمن اپنے حلقے میں عوامی شکایات سن رہے ہیں
  • ٹنڈو جام: حیدرآباد میرپور ہائی وے پر ہونے والے حادثے میں زخمی وجاں بحق افراد
  • ڈینگی اسپرے نہ کرانے پر حیدرآباد کی یوسیز کو نوٹس جاری کردیے گئے
  • وزیر اعظم کی اسلام آباد بار، پنجاب بار کونسل کے انتخابات میں انڈیپینڈنٹ گروپ کی برتری پر مبارک باد
  • راولپنڈی میں بدلتے موسم کے باوجود ڈینگی کے وار کا سلسلہ جاری
  • راولپنڈی میں بدلتے موسم کے باوجود ڈینگی کے وار کا سلسلہ جاری 
  • حیدرآباد ، محکمہ تعلیم کے ملازمین سراپا احتجاج ، بھوک ہڑتال جاری
  • اسلام آباد میں ریسٹورنٹس اور فوڈ پوائنٹس کیلیے نئے ایس او پیز جاری
  • افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری، اب تک کتنے پناہ گزین واپس جا چکے؟
  • بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے، نوٹیفکیشن جاری