پی سی بی کو صائم ایوب کی معائنہ رپورٹس کا انتظار، ذرائع
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
فوٹو: فائل
انجری کے شکار کرکٹر صائم ایوب کے معاملے پر آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کےلیے معائنہ رپورٹس کا انتظار ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صائم ایوب کی لندن میں چیک اپ رپورٹس رواں ہفتہ میں متوقع ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) صائم ایوب کی معائنہ رپورٹس کا انتظار کررہا ہے۔
یہ بھی پڑھیے صائم پی ایس ایل کھیلیں گے، انضمام صائم ایوب کا لندن میں پہلا چیک اپ مکملذرائع نے بتایا کہ رپورٹس کی روشنی میں آئندہ کا لائحہ عمل طے ہوگا، جبکہ اسکے مطابق ہی رپورٹس کے مطابق صائم ایوب کے ری ہیب کےلیے لندن قیام کا فیصلہ ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹس کے مطابق ہی ان کے لاہور واپس آکر ری ہیب مکمل کرنے کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: صائم ایوب
پڑھیں:
میں ٹرمپ کے سر پر سوار ہوں وہ بھی بغیر کرائے کے، میئر لندن
میئر لندن صادق خان نے ٹرمپ کو نسل پرست اور اسلامو فوبیا کا شکار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں ان کے سر پر سوار ہوں۔
لندن کے مسلمان میئر صادق خان نے بس میں سفر کے دوران انٹرویو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خود پر تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ نے اپنی متعصبانہ سوچ ظاہر کر دی ہے کہ وہ نسل پرست، جنسی تعصب کا شکار اور خواتین واسلام کے خلاف ہیں۔
میئر لندن نے امریکی صدر کی جانب سے انہیں بار بار تنقید کا نشانہ بنائے جانے پر ازراہ تنفن کہا کہ وہ (صادق خان) ہر وقت ڈونلڈ ٹرمپ کے سر پر سوار رہتے ہیں اور وہ بھی بغیر کرائے کے۔
انہوں نے صحافی کی جانب سے ٹرمپ کے ان کو خوفناک میئر قرار دیے جانے پر کہا کہ مسلمان میئر ایک لبرل، کثیر ثقافتی، ترقی پسند، کامیاب شہر کی قیادت کر رہا ہے اور میں شکر گزار ہوں کہ اب ریکارڈ تعداد میں امریکی لندن آ رہے ہیں۔
میئر لندن کا کہنا تھا کہ مجھے صدر ٹرمپ کے تبصروں کی کوئی پروا نہیں کیونکہ میرے پاس فکر کرنے کے لیے اس سے زیادہ اہم چیزیں ہیں۔ مجھے فخر ہے کہ ہم دنیا کے عظیم ترین شہر ہیں اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں صادق خان کو ’’خوفناک میئر‘‘ قرار دیا تھا اور ان پر لندن میں شریعت نافذ کرنے کا الزام بھی عائد کیا تھا۔
یہ پہلی بار نہیں جب امریکی صدر نے میئر لندن پر تنقید کی ہو۔ اپنے حالیہ دورہ برطانیہ میں بھی انہوں نے کہا تھا کہ صادق خان شاہی ضیافت میں آنا چاہتے تھے، مگر میرے منع کرنے پر انہیں مدعو نہیں کیا گیا کیونکہ میں انہیں یہاں دیکھنا نہیں چاہتا تھا۔ اس سے قبل امریکی صدر کے ان توہین آمیز ریمارکس پر لیبر ممبران پارلیمنٹ نے میئر لندن صادق خان کی حمایت میں ریلی نکالی۔ شرکا نے ٹرمپ کے دعووں کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ امریکی سفیر طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کرانے کا مطالبہ کیا۔