2024ء میں 7 لاکھ سے زائد پاکستانی روزگار کیلئے پردیس جا بسے
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
 سال 2024ء میں 7 لاکھ سے زائد پاکستانیوں نے ملازمتوں کے لیے دوسرے ممالک کا رخ کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جون 2024 میں جاری کیے گئے پاکستان اکنامک سروے برائے سال 24/2023 میں پاکستان میں تقریباً 45 لاکھ افراد بے روزگار تھے، جن میں 15 سے 24 سال کی عمر کے نوجوانوں میں بے روزگاری کی شرح سب سے زیادہ 11.1 فیصد تھی جب کہ 2023ء میں 8 لاکھ 62 ہزار سے زائد پاکستانی روزگار کی تلا ش میں بیرون ملک گئے تھے اس حساب سے پاکستان سے باہر جانے والوں کی سالانہ تعداد میں 15 فیصد کمی آئی۔ سٹیٹ بینک نے بتایا کہ اوورسیز پاکستانیوں نے کیلنڈر ایئر 2024ء کے دوران 34 ارب 60 کروڑ ڈالر سے زائد کا زرمبادلہ ملک بھیجا، جس سے زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم کرنے میں مدد ملی، یہ رقم 2023ء کے مقابلے میں 31 اعشاریہ 36 فیصد زیادہ ہے۔بتایا جارہا ہے کہ زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر 2.                
      
				
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پاکستان سے اب تک 8 لاکھ 28 ہزار سے زائد افغان مہاجرین وطن واپس
طورخم بارڈر کے راستے سے گزشتہ روز 5,220 افغان مہاجرین وطن واپس چلے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق طورخم بارڈر سے 401 قانونی اور 2,314 غیر قانونی افراد کی وطن واپسی ہوئی ہے۔ اب تک کل 8 لاکھ 28 ہزار سے زائد افغان شہری واپس جا چکے ہیں۔
اسلام آباد سے 19، پنجاب سے 450 افغان شہری گزشتہ روز واپس بھیجے گئے۔ اب تک دیگر صوبوں سے 25 ہزار 392 افغان باشندے واپس جا چکے ہیں۔ خیبر پختونخوا کے ٹرانزٹ پوائنٹس سے گزشتہ روز 19 افغان شہری ڈیپورٹ ہوئے۔
پشاور، لنڈی کوتل اور کوہاٹ جیل سے مجموعی طور پر 7,261 افراد کی واپسی مکمل ہوئی جبکہ گزشتہ روز 1,326 افغان شہریوں نے خیبر پختونخوا میں عارضی قیام کیا۔ بعد ازاں انہیں ڈیپورٹ کردیا گیا۔
مجموعی طور پر 8 لاکھ 28 ہزار سے زائد افغان مہاجرین وطن واپس بھیجے جا چکے ہیں۔ 54 ہزار سے زائد قانونی جبکہ 6 لاکھ 28 ہزار غیر قانونی تارکین وطن افغان شہریوں کی واپسی کی گئی۔