ڈی چوک احتجاج کیس،پی ٹی آئی رہنما ؤں کو بڑا ریلیف مل گیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
اسلام آباد کی انسداد دِہشت گردی عدالت نے ڈی چوک احتجاج کیسز میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں رؤف حسن اور شعیب شاہین کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کردی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں انسداد دِہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت کی۔
پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ، رمنا، مارگلہ، اپبارہ ،کراچی کمپنی میں ایک، ایک مقدمہ جبکہ رؤف حسن کے خلاف تھانہ ترنول میں ایک اور تھانہ کوہسار میں 2 مقدمات درج ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ڈی چوک میں پی ٹی آئی کے احتجاج سے متعلق کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت کی 13 درخواستیں 7 فروری تک منظور کی تھی۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس کو ریکارڈ سمیت پیش ہونے کا حکم جاری کرتے ہوئے 5، 5 ہزار روپے مچلکوں کے عوض بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور کی تھی۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
احتجاج و نعرے بازی، پی ٹی آئی کے 40 کارکنان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
اسلام آباد:سیشن کورٹ اسلام آباد نے فیصل ایونیو پر احتجاج اور نعرے بازی کے الزام پر گرفتار پی ٹی آئی کے 40 کارکنان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں فیصل ایونیو کے مقام پر پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے احتجاج اور نعرے بازی، سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمے کی سماعت ہوئی۔
پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کے گرفتار 40 سے زائد کارکنان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ رضوان الدین نے سماعت کی۔ پولیس نے ملزمان کے 10 دن روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔
ملزمان کے وکیل نے کہا کہ جس مقام کو جائے وقوع بنایا گیا ہے وہاں سی سی ٹی وی کیمرے موجود ہیں ان کی مدد سے دیکھا جا سکتا ہے کسی نے روڈ بند نہیں کیا، پولیس نے پی ٹی آئی کارکنان کو 2 روز قبل گرفتار کیا، ورکرز کو حبس بے جا میں رکھا گیا اور آج اس مقدمہ میں پیش کردیا۔
عدالت نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔