بھارتی ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی سے قبل بڑا دھچکا، اہم بولر انجرڈ ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
بھارتی ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی سے قبل بڑا دھچکا لگ گیا، کیونکہ اہم باولر کی انجری کی وجہ سے اب چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکل ہوگئی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جسپرت بمرا کو ڈاکٹر نے انجری کے باعث مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے جس کی وجہ سے اُن کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک نظر آرہی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف پانچویں ٹیسٹ میچ میں بمراہ کو انجری کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث اُن کی کمر میں سوجن آگئی تھی اور وہ اب تک ہے۔
بمراہ کو انجری کی وجہ سے شدید تکلیف کا سامنا ہے جبکہ ڈاکٹر نے مشورہ دیا ہے کہ اگر اس معاملے پر احتیاط نہ کی گئی تو صورت حال سنگین بھی ہوسکتی ہے۔
ڈاکٹرز کے مطابق بمراہ کی انجری کے باعث قمر پر ہونے والی سوجن مکمل آرام کے بعد ہی کم ہوسکتی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی
پڑھیں:
ایران، ناہید 2 سیٹلائٹ راکٹ کا کامیاب تجربہ
ایرانی میڈیا کے مطابق تقریباً 110 کلوگرام کا یہ سیٹلائٹ ایران کی خلائی صنعت میں سیٹلائٹ کمیونیکیشن کی ترقی کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے ناہید 2 نامی سیٹلائٹ راکٹ کا تجربہ کیا ہے، ایرانی میڈیا کے مطابق ناہید ٹو سیٹلائٹ تقریباً 500 کلومیٹر کی بلندی پر مدار میں کامیابی کے ساتھ داخل ہوا۔ سیٹلائٹ کو روس کے سویوز راکٹ سینٹر سے خلا میں بھیجا گیا۔ ایران نے ناہید 2 ٹیلی کمیونیکیشن سیٹلائٹ ایرانی اسپیس ریسرچ سینٹر اور وزارت اطلاعات اور مواصلاتی ٹیکنالوجی نے مقامی کمپنیوں کے تعاون سے تیار کیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق تقریباً 110 کلوگرام کا یہ سیٹلائٹ ایران کی خلائی صنعت میں سیٹلائٹ کمیونیکیشن کی ترقی کی جانب ایک اہم قدم ہے، ناہید 2 سیٹلائٹ کو پانچ سال تک مدار میں رہنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔