عدالتی فیصلے کے باوجود غلام محمد علی چیئرمین پی اے آر سی کے عہدے پر براجمان، ہٹانے کا نوٹیفکیشن کیوں جاری نہ ہو سکا ، تفصیلات سب نیوز پر
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
عدالتی فیصلے کے باوجود غلام محمد علی چیئرمین پی اے آر سی کے عہدے پر براجمان، ہٹانے کا نوٹیفکیشن کیوں جاری نہ ہو سکا ، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 16 January, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)وزارت فوڈ سکیورٹی نے تاحال ڈاکٹر غلام محمد علی کو چیئرمین پی اے آر سی کے عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا، زرائع کے مطابق وزارت کا عمل اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات کی کھلی خلاف ورزی، توہین عدالت کا کیس بن سکتا ہے،
ڈاکٹر غلام علی جسٹس بابر ستار کے فیصلے کے خلاف اپیل میں جانے تک اپنے اپ کو عہدے پر بچانے کیلئے سرگرم ہیں ۔
وزارت فوڈ سیکیورٹی میں ڈاکٹر غلام علی کی حمایت کرنے والے افسران انہیں ہٹانے میں رکاوٹ،
ذرائع کے مطابق وزارت ڈاکٹر غلام علی کو اپنے فوائد کے حصول اور زاتی امور نمٹانے کیلئے چند دن تک ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے سے گریزاں ہے ۔
وزارت کی طرف سے پی اے آر سی اور وزارت کے سنئیر افسران میں سے کسی کو عارضی چارج دینے پر بھی غور کیا جا رہا ہے ۔
ڈاکٹر غلام علی فیصلے کیخلاف اپیل میں جا کر خلاف ضابطہ تقرری و توسیع کے کیس میں ریلیف لینا چاہتے ہیں،
ڈاکٹر غلام علی کیخلاف خلاف ضابطہ تقرری کیس کے مدعی کا انہیں ہٹانے میں لیت و لعل پر توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے پر غورشروع کردیا گیا۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پی اے ا ر سی سب نیوز
پڑھیں:
عمران خان نے وزارت اعلیٰ سے کیوں نکالا؟ علی امین گنڈاپور نے خاموشی توڑ دی
سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ بطور پارٹی سربراہ یہ عمران خان کا استحقاق ہے کہ وہ جسے چاہیں جہاں رکھیں۔
پشاور میں میڈیا کی جانب سے ’آپ کو کیوں نکالا‘ جیسے سوال کا خاص طور پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے مذکورہ سوال کو ’ناجائز‘ بھی قرار دیا۔
’بات یہ ہے کہ عمران خان کی پارٹی ہے، عمران خان کی ٹیم ہے، اور بطور کپتان عمران خان کی یہ مرضی ہے کہ وہ کس کو کہاں رکھتا ہے۔‘
علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ یہ سوال جائز نہیں ہے کیونکہ بطور پارٹی رہنما یہ عمران خان کی صوابدید ہے۔
’یہ عمران خان کا استحقاق ہے۔۔۔وہ ہمیشہ سے کرکٹ میں اور سیاست میں بھی کس کو کہاں رکھنا ہے اور کیا کرنا ہے، اور ہم ساتھ ہیں اس کے۔‘
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
علی امین گنڈاپور عمران خان کیوں نکالا