بیجنگ : چین کی جہاز سازی کی صنعت کے  2024 کے بارے میں سالانہ اعداد و شمار باضابطہ طور پر جاری کیے گئے ہیں ۔ چین کی جہاز سازی کی صنعت کے تین اہم اشارے لگاتار 15 سالوں تک دنیا میں پہلے نمبر پر رہے ہیں۔ 2024 میں عالمی سطح پر فراہم کیے جانے والے آدھے سے زیادہ جہاز چین میں بنائے گئے۔ چین کو عالمی مارکیٹ میں جہاز سازی کے نئے آرڈرز کا 74.

1 فیصد ملا ہے اور  سبز توانائی سے چلنے والے جہازوں کے لیے چین کے نئے آرڈرز  2021 کے بین الاقوامی مارکیٹ شیئر  کے  31.5 فیصد سے بڑھ کر 2024 میں 78.5 فیصد ہو گئے ہیں ۔ دنیا میں 18 مین اسٹریم جہازوں کی اقسام میں سے  14 اقسام کے نئے آرڈرز میں چین دنیا میں  پہلے نمبر پر ہے۔ نومبر 2024 تک ، چین کی جہاز سازی کی صنعت کے  منافع  کا مارجن 7.52 فیصد تک پہنچا  اور   مجموعی منافع 47.18 بلین یوآن ہے۔

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: چین کی جہاز سازی کی صنعت

پڑھیں:

چین، شینزو 21 کا خلاءبازعملہ کامیابی کے ساتھ تھیان گونگ خلائی اسٹیشن میں داخل ہو گیا

چین، شینزو 21 کا خلاءبازعملہ کامیابی کے ساتھ تھیان گونگ خلائی اسٹیشن میں داخل ہو گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 November, 2025 سب نیوز

بیجنگ : چائنا مینڈ اسپیس انجینئرنگ آفس کی اطلاع کے مطابق بیجنگ وقت کے مطابق جمعہ کی رات گیارہ بجکر چوالیس منٹ پر چین کا شینزو 21 انسان بردار خلائی جہاز لانگ مارچ 2 وائی ایف 21 کیریئر راکٹ کے ذریعے چین کے جیوچھیوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے لانچ کیا گیا۔ خلائی جہاز اپنے مقررہ مدار میں داخل ہو گیا ہے، خلاءباز عملہ اچھی حالت میں ہے اور لانچنگ مکمل طور پر کامیاب رہی۔

ہفتہ کی صبح 4 بجکر 58 منٹ پر خلائی جہاز نے مقررہ طریقہ کے تحت چینی خلائی سٹیشن سے ڈاکنگ کامیابی سے مکمل کی۔ چین کے خلائی مشن کی تاریخ میں یہ خلابازوں کی خلائی اسٹیشن میں ساتویں “ملاقات” ہے۔

آئندہ دنوں میں چینی خلابازوں کی دوٹیمیں خلائی اسٹیشن میں اپنے فرائض کی حوالگی مکمل کریں گی ، جس کے دوران چھ چینی خلابازخلائی اسٹیشن میں پانچ دنوں تک ایک ساتھ رہیں گے اور مختلف طےشدہ فرائض انجام دیں گے ۔تاحال چین نے 44 مشنوں پر اپنے 28 خلابازوں کو خلا ءمیں بھیجا ہے۔موجودہ مشن لانگ مارچ کیریئر راکٹوں کی 604 ویں پرواز اور شینزو انسان بردار خلائی جہاز کی 21 ویں پرواز بھی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرکشمیر کی آزادی ناگزیر، بھارت میں مسلمانوں پر مظالم کا بازار گرم ہے: صدر مملکت خلائی مشن شینزو-21 کی روانگی 31 اکتوبر رات 11 بج کر 44 منٹ پر ہو گی چین نے کامیابی کے ساتھ نیا سیٹلائٹ لانچ کر دیا چین کے کمرشل کیرئیر راکٹ کے ذریعے پاکستانی سیٹلائٹ کامیابی سے خلا میں پہنچ گیا اہم سنگ میل،‘ سپارکو نے پاکستان کا پہلا ہائپر سپیکٹرل سیٹلائٹ خلا میں روانہ کر دیا چین نے اے آئی کی مدد سے دنیا کا بلند ترین ڈیم بنا لیا، پانی ذخیرہ کرنے کا آغاز ایپل نے آئی فون 17 سیریز متعارف کرادی، اب تک کا سب سے پتلا اسمارٹ فون بھی شامل TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • دفاعی صنعت میں انقلاب، بنگلہ دیش کا ڈیفنس اکنامک زون قائم کرنے کا منصوبہ
  • پاکستان میں اے آئی کا استعمال 15 فیصد سے بھی کم، یو اے ای اور سنگاپور سرفہرست
  • ایس آئی ایف سی کی صنعت، سیاحت اور نجکاری میں نمایاں کامیابیاں
  • ایس آئی ایف سی  کی صنعت، سیاحت اور نجکاری میں نمایاں کامیابیاں 
  • لینڈنگ کے وقت جہاز
  • قدرت سے ربط رکھنے والے سرفہرست ممالک کون کون سے ہیں؟ فہرست جاری
  • فضائی آلودگی کا وبال، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں پھر سرفہرست
  • چین، شینزو 21 کا خلاءبازعملہ کامیابی کے ساتھ تھیان گونگ خلائی اسٹیشن میں داخل ہو گیا
  •  فضائی آلودگی کا وبال، گوجرانوالہ دنیا کے آلودہ شہروں میں پھر سرفہرست
  • جب اسرائیل نے ایک ساتھ چونتیس امریکی مار ڈالے