تارکین وطن کی کشتی المناک حادثے کا شکار44 پاکستانیوں سمیت50 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
میڈرڈ:مغربی افریقا سے اسپین جانے کی کوشش کرنے والی ایک کشتی حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں50 افراد ہلاک ہوگئے، جن میں 44 پاکستانی شامل ہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی کشتی میں 86 افراد سوار تھے، جن میں 66 پاکستانی بھی شامل تھے۔ مراکش کے حکام کا اس حوالے سے بتانا ہے کہ 36 افراد کو بچا لیا گیا ہے، لیکن بدقسمتی سے باقی افراد کی تلاش کے دوران ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی۔ یہ کشتی 2 جنوری کو موریطانیہ سے روانہ ہوئی تھی۔
انسانی حقوق کی تنظیم واکنگ بارڈرز نے بتایا کہ صرف 2024 میں 10 ہزار سے زائد افراد اسپین پہنچنے کی کوشش کے دوران ہلاک ہوچکے ہیں۔ زیادہ تر ہلاکتیں بحر اوقیانوس کے راستے کینری جزائر تک پہنچنے کی کوشش کے دوران ہوئیں۔
الارم فون نامی ایک غیر سرکاری تنظیم نے حادثے سے 6 دن قبل حکام کو لاپتا کشتی کے بارے میں آگاہ کردیا تھا۔ اس تنظیم نے 12 جنوری کو اسپین کی میری ٹائم ریسکیو سروس کو الرٹ بھی کیا تھا، لیکن بدقسمتی سے بروقت کارروائی نہ ہوسکی۔
واقعے کے بعد انسانی اسمگلنگ کے خلاف تحقیقات میں مزید شدت آگئی ہے۔ پاکستانی دفتر خارجہ اور دیگر ادارے متاثرہ خاندانوں کو معلومات فراہم کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ٹھوس اقدامات کی ہدایت دی ہے، جب کہ ایف آئی اے کے 38 افسران کو مبینہ سہولت کاری پر نوٹسز جاری کیے جاچکے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اسپین؛ کیتھولک چرچ کے بشپ بچے کیساتھ بدفعلی کے الزام پر مستعفی
ویٹی کن نے ہفتے کے روز اعلان کیا ہے کہ پوپ لیو نے اسپین کے کیتھولک بشپ رافیل زورنوزا کا استعفیٰ قبول کر لیا.
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسپین کے کیتھولک بشپ پر ایک مبینہ جنسی زیادتی کے معاملے میں تفتیش چل رہی تھی۔
اس کیس کی تفتیش میڈرڈ میں ویٹی کن کے سفارت خانے میں قائم چرچ کے خصوصی ٹریبونل کے ذریعے کی جا رہی ہے۔
اُن پر الزام تھا کہ انھوں نے 1990 کی دہائی میں ایک نوعمر لڑکے کے ساتھ بدفعلی کی تھی تاہم وہ ان الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہیں۔
رافیل زورنوزا 2011 سے اسپین کے جنوبی ساحلی علاقے ڈایوسِس آف کادیز و سَیوٹا کی سربراہی کر رہے تھے۔
وہ اسپین کے پہلے کیتھولک بشپ ہیں جن کے خلاف کسی ایسے الزام پر ویٹی کن کی جانب سے سرکاری سطح پر تفتیش کی جا رہی ہے۔
ویٹی کن کی جاری کردہ مختصر پریس ریلیز میں صرف یہ بتایا گیا کہ پوپ لیو نے ان کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے تاہم بیان میں الزامات کا ذکر نہیں کیا گیا۔
خیال رہے کہ زورنوزا کی عمر 76 برس ہے جو کیتھولک بشپس کی روایتی ریٹائرمنٹ عمر 75 سال سے ایک سال زیادہ ہے۔