آسان کاروبار کارڈ کے ذریعے تاجروں کو کتنے کروڑکے بلاسود قرضے دئیے جائیں گے ؟بڑا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آسان کاروبار کارڈ کے ذریعے تاجروں کو تین کروڑ روپے تک کے بلاسود قرضے دینے کا اعلان کردیا اور کہا آج قرضہ لے لیں کل سے اپنا کام شروع کردیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کے دور میں گروتھ ریٹ 6 فیصد پر تھا، نواز شریف کے دور میں معیشت بہتر تھی اسٹاک مارکیٹ اوپر جارہی تھی، نوازشریف کے بعد 4 سال کے دور میں تباہی پھیر دی گئی۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اللہ کاشکر ہے اب تمام اکنامک انڈیکیٹرز بہتر ہورہے ہیں، اسٹاک مارکیٹ 1لاکھ 18ہزار کراس کرگئی ہے، ترسیلاب زر بڑھ گئیں، فارن ریزرو بہتر ہورہے ہیں، مہنگائی بھی نیچے آئی ہے، شرح سود کر بھی کم کیا جا رہا ہے، بجلی کی قیمت 11روپے کی کمی کا اعلان کل ہوا ہے ۔
انھوں نے بتایا کہ معیشت تب ترقی کرتی ہے جب اس کا پھل عام آدمی کو ملتا ہے، کسی بھی ملک نے انڈسٹریلائزیشن کےبغیرترقی نہیں کی لیکن اب وقت آگیا ہے کہ انڈسٹریلائزیشن کی بڑی مارکیٹ بنائیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ میں آج پنجاب کے تاجروں کیلئے پیکج لیکر آئی ہوں، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار سے مقامی انڈسٹری کو فائدہ ہوتا ہے، ہم آج چیف منسٹر آسان کاروبار کارڈ لے کر آئے ہیں، جس کے تحت 3کروڑروپے تک کاقرضہ بلا سود ملے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ آپ کو کسی این او سی، لائسنس، نقشہ پاس کرانے کی ضرورت نہیں، آپ کاروبارکرنے کا فیصلہ کریں پنجاب بینک کو اپلائی کریں، ہم نے آپ کیلئے بزنس پلان بھی بنا دیا ہے۔مریم نواز نے کہا ک قرضہ ملنے کے بعد بھی کوئی مشکل آتی ہے تو بھی مدد کرینگے، آپ آج قرضہ لے لیں کل سے اپنا کام شروع کردیں، آپ کو نقشہ پاس کرانا ہے تو وہ ہوتا رہے گا۔
انھوں نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ چھوٹی فیکٹری یا پلانٹ لگانے کیلئے مفت زمین دیں گے، زمین کا ٹکڑا لیں کاروبار شروع کریں ساتھ لائسنس بھی ہوتا جائے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ جن بچوں کے پاس نوکری نہیں یہ اسکیم ان کے لئے بہت اہم ہے، جن لوگوں کا کاروبار ہے مزید بڑھانا چاہتے ہیں تو وہ بھی قرضہ بھی لے سکتے ہیں، بزنس اسٹارٹ اپس کے لئےبھی یہ اسکیم ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
وفاقی بجٹ ،پراپرٹی کے کاروبار پر ریلیف، سپرٹیکس میں کمی کا اعلان،
وفاقی بجٹ ،پراپرٹی کے کاروبار پر ریلیف، سپرٹیکس میں کمی کا اعلان، WhatsAppFacebookTwitter 0 10 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی حکومت نے کمرشل جائیدادوں، پلاٹوں اور گھروں کی ٹرانسفر پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کردی ہے اور ٹیکس کریڈٹ کا اعلان کیا ہے ساتھ ہی کارپوریٹ سیکٹر کے لیے سپر ٹیکس میں کمی کردی ہے۔
بجٹ دستاویز کے مطابق حکومت نے پراپرٹی کے کاروبار سے وابستہ افراد کو بھی ریلیف دیا ہے۔ جائیداد کی خریداری پر ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں کمی کی گئی، ودہولڈنگ ٹیکس 4 فیصد سے کم کر کے اڑھائی فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔اسی طرح دوسری سلیب میں 3.5 فیصد سے کم کر کے 2 فیصد، تیسرے سلیب میں 3 فیصد سے کم کر کے ودہولڈنگ ٹیکس 1.5 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔نئے بجٹ میں تجویز دی گئی ہے کہ کمرشل جائیدادوں، پلاٹوں اور گھروں کی ٹرانسفر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم، گزشتہ بجٹ میں 7 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کی گئی تھی۔
حکومت نے بجٹ میں 10 مرلہ تک کے گھروں اور دو ہزار مربع فٹ کے فلیٹس پر ٹیکس کریڈٹ کا اعلان کیا ہے، مورگیج فنانسنگ کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نئے بجٹ میں اسلام آباد میں جائیداد کی خریداری پر اسٹاپ پیپر ڈیوٹی 4 فیصد سے کم کر کے ایک فیصد کر دی گئی ہے۔نئے بجٹ میں سالانہ 20 کروڑ سے 50 کروڑ روپے آمدنی پر سپر ٹیکس میں 0.5 فیصد کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروفاقی بجٹ میں سولر پینلز کی درآمد پر بھاری ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ وفاقی بجٹ میں سولر پینلز کی درآمد پر بھاری ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ حکومت کا درآمد شدہ ، سمگل گاڑیوں کو ضبط کرنے کا فیصلہ، بڑی خبر سب نیوز پر یہ بجٹ عوام دوست نہیں عوام دشمن ہے، پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی کی حکومت پر تنقید مسلح افواج کے افسران، سولجرز کیلئے اسپیشل ریلیف الاؤنس کا اعلان اسمگلنگ کی روک تھام والوں کے خلاف گھیرا تنگ: فنانس بل کے اہم نکات سب نیوز نے حاصل کر لیے بجٹ 2025: شریک حیات کے انتقال کے بعد فیملی پنشن کی مدت 10 سال تک محدود کردی گئیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم