آرمی چیف سے ملاقات کا سب نے بتایا، گوہر چُھپاتے رہے
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
آرمی چیف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کی ملاقات کا سب نے بتایا، مگر بیرسٹر گوہر اسے چُھپاتے رہے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ملاقات ہوئی ہے، بیرسٹر گوہر نے کہا کہ نہیں ہوئی، گورنر خیبر پختونخوا نے بھی کہا کہ مل کر آئے ہیں، مگر پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ ’نہیں‘ ہوئی۔
آرمی چیف اور پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات کے حوالے سے وضاحت آگئیدونوں رہنماؤں سے بات چیت انسداد دہشتگردی معاملات کے تناظر میں ہوئی۔
بانی پی ٹی آئی کے سامنے پوچھا گیا تو تب بھی بیرسٹر گوہر بولے ملاقات ’نہیں‘ ہوئی، اسی لمحے بانی نے کہا کہ بیرسٹر گوہر آرمی چیف سے ملے ہیں، تب کہیں جا کر بیرسٹر گوہر نے ملاقات کی تصدیق کی اور کہا کہ اب بانی نےکہہ دیا ہےتو ’ہاں‘ ملاقات ہوئی ہے۔
بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ بیرسٹر گوہر اور علی امین گنڈاپور آرمی چیف سے علیحدہ ملے، ملاقات میں تمام معاملات، مطالبات رکھے، دوسری طرف سے بھی مثبت پیغام ملا، امید ہے اب صورت حال بہتر ہوجائے گی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بیرسٹر گوہر پی ٹی ا ئی نے کہا کہ آرمی چیف
پڑھیں:
سینیٹ الیکشن خوش اسلوبی سے ہوئے: بیرسٹر گوہر
بیرسٹر گوہر—فائل فوٹوپاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن خوش اسلوبی سے ہوئے۔
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سزائیں قانون کے تقاضوں کو پورا کیے بغیر دی گئی ہیں، عوام کا عدالتوں پر سے اعتماد اٹھ گیا ہے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سینیٹ الیکشن کے دوران کوئی بیلٹ پیپر باہر نہیں نکلا، پی ٹی آئی کے امیدوار بانی چیئرمین کے نامزد کردہ تھے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا یہ بھی کہنا ہے کہ مراد سعید سینیٹر منتخب ہوئے ہیں، ٹرائلز آئین و قانون کے مطابق ہونے چاہئیں۔