لاہور : مخلتف مقامات سے چار نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
لاہور کے مختلف علاقوں سے چار نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جن کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی۔
ایدھی کے ترجمان کے مطابق مزنگ اور عابد مارکیٹ کے نزدیک 35 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی، جب کہ مسلم ٹاؤن میں نقشہ اسٹاپ کے قریب 50 سالہ شخص مردہ حالت میں پایا گیا۔
اسی طرح لیاقت آباد کے چھوٹی پھاٹکی کے قریب 50 سالہ شخص فٹ پاتھ پر مردہ حالت میں ملا، جبکہ مناواں کے بسم اللہ ہاؤسنگ سوسائٹی کے قریب 45 سالہ شخص نشے کے زیادہ استعمال کی وجہ سے ہلاک ہو گیا۔
ایدھی کے رضاکاروں نے پولیس کارروائی مکمل ہونے کے بعد ان لاشوں کو مردہ خانہ منتقل کر دیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ائیر انڈیا حادثہ: بھارت نے برطانیہ میں لواحقین کو غلط لاشیں بھجوا دیں
نئی دہلی: ائیر انڈیا کے احمد آباد حادثے کے بعد بھارت کی جانب سے جاں بحق مسافروں کی شناخت میں سنگین غلطی سامنے آئی ہے، جس کے نتیجے میں برطانیہ میں متاثرہ خاندانوں کو ان کے پیاروں کی جگہ اجنبی افراد کی باقیات بھجوا دی گئیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق حادثے میں مرنے والوں کی لاشوں کی شناخت درست طریقے سے نہیں کی گئی، اور جب تابوت برطانیہ پہنچے تو کئی خاندانوں نے دعویٰ کیا کہ ان میں موجود لاشیں ان کے عزیزوں کی نہیں تھیں۔
ایک متاثرہ شخص، متن پٹیل، نے بتایا کہ اسے والدہ کی لاش کے بجائے کسی اور شخص کی باقیات دی گئیں، حالانکہ حادثے میں اس کے والد اور والدہ دونوں جاں بحق ہو گئے تھے۔
اس افسوسناک غلطی پر بھارت اور برطانیہ میں اعلیٰ سطحی تحقیقات جاری ہیں تاکہ یہ جانا جا سکے کہ لاشوں کی شناخت میں یہ فاش غلطی کیسے ہوئی۔
واضح رہے کہ 12 جون کو احمد آباد سے لندن جانے والا ائیر انڈیا کا طیارہ اڑان کے فوراً بعد گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ طیارے میں 242 افراد سوار تھے، جن میں سے 241 ہلاک ہو گئے، جن میں 53 برطانوی شہری شامل تھے۔ صرف ایک مسافر زندہ بچا تھا جو کہ 11-اے سیٹ پر بیٹھا تھا۔ طیارہ ایک میڈیکل کالج کی عمارت پر گرنے سے مزید 19 افراد بھی جاں بحق ہو گئے تھے۔