بانی پی ٹی آئی قوم کا 80 ارب روپے ہڑپ کر گئے، عطاءاللہ تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
اسلام آباد: وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے کہاہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی قوم کا 80 ارب روپے ہڑپ کر گئے ۔
190 ملین پاؤنڈ میگا کرپشن کیس کے حوالے سے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ”ایکس اسپیس“ پر اظہار خیال کرتےہوئے کہاکہ پانچ قیراط ہیرے کی انگوٹھیوں کا بشریٰ بی بی سے معلوم ہوا، اس سے پہلے کبھی نہیں سنا کہ پانچ قیراط ہیرے کی انگوٹھی بھی ہوتی ہے، وزیر اطلاعات نے کہاکہ بشریٰ بی بی نے فرح گوگی کے ساتھ مل کر لوٹ مار کی، اب بانی چیئرمین کہہ رہے ہیں کہ وہ سیرت پر چل رہے تھے۔
انہوں نے کہاکہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی قوم کا 80 ارب روپے ہڑپ کر گئے، 190 ملین پاؤنڈ کی لوٹی گئی رقم سے انہوں نے لاہور میں گھر بنایا، یہ وہی پیسہ ہے جو ملک ریاض کا انہوں نے استعمال کیا۔
انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کا کوئی ایک شخص عمران احمد نیازی کا ذریعہ آمدن نہیں بتا سکا، عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں شریک ملزمان کو اشتہاری ڈیکلیئر کیا ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی انہوں نے
پڑھیں:
صرف بیانات سے بات نہیں بنتی، سیاست میں بات چیت ہونی چاہیے: عطاء تارڑ
وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ—فائل فوٹووفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ صرف بیانات دینے سے بات نہیں بنتی، سیاست میں بات چیت ہونی چاہیے۔
’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران عطاء تارڑ نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی کو تعاون کی پیشکش کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ سیاست میں بات چیت ہونی چاہیے، سیاست کرنا آپ کا حق ہے، لیکن خیبر پختون خوا کے معاملات کو دیکھنا بھی آپ کی ذمے داری ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ سیاسی درجۂ حرارت کو کم کرنے کے لیے بات چیت ہونی چاہیے، انکوائری وہاں ہوتی ہے جہاں پر کوئی ابہام ہو۔