تھانہ بنی پولیس کی فوری کارروائی،8 سالہ بچی سے نازیبا حرکات کرنے والا ملزم فوری گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
تھانہ بنی پولیس کی فوری کارروائی،8 سالہ بچی سے نازیبا حرکات کرنے والا ملزم فوری گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 18 January, 2025 سب نیوز
راولپنڈی (آئی پی ایس )تھانہ بنی پولیس کی فوری کارروائی،8 سالہ بچی سے نازیبا حرکات کرنے والا ملزم فوری گرفتار،بنی پولیس کو شہری نے درخواست دی مالک مکان نے میری بیٹی سے نازیبا حرکات کیں، بنی پولیس نے فوری مقدمہ درج کر کے ملزم محمد جہانگیر کو گرفتار کرلیا،ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ایس پی رورل نٰے کہا ہے کہ خواتین، بچوں سے ذیادتی تشدد اور ہراسمنٹ ناقابل برداشت ہیں،ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں ۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سے نازیبا حرکات بنی پولیس
پڑھیں:
اسلام آباد؛ ٹریفک وارڈن پر تشدد کرنے والا شہری جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
اسلام آباد:انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے ٹریفک پولیس اہلکار پر تشدد کرنے والے شہری کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
ملزم عاقب نعیم کو انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
پولیس کی جانب سے ملزم کے 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تاہمعدالت نے ملزم عاقب نعیم ک 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔
ملزم عاقب نعیم کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سیکٹر آئی 8 میں بگڑے نواب زادے نے شراب کے نشے میں ہلڑ بازی کرتے ہوئے ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا جس پر نوجوان کو گرفتار کیا گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق بگڑے نواب زادے نے شراب کے نشے میں دھت ہو کر ہلڑ بازی کی، ملزم نے ٹریفک پولیس اہلکاروں کو گالیاں اور دھمکیاں دیں جبکہ ایک اہلکار کو تھپڑ بھی رسید کیا۔
تھانہ آئی نائن پولیس نے واقع کا مقدمہ ایس آئی محمد اشفاق کی مدعیت میں دہشت گردی سمیت سنگین نوعیت کی دفعات کے تحت درج کیا تھا۔