پاک بحریہ نے کمبائنڈ ٹاسک فورس (CTF-150) کی کمان رائل نیوزی لینڈ نیوی کو سونپ دی
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
راولپنڈی:پاک بحریہ نے کمبائنڈ ٹاسک فورس (CTF-150) کی کمان رائل نیوزی لینڈ نیوی کو سونپ دی ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی پی ایس ) کے مطابق پاک بحریہ کے کموڈور عاصم سہیل ملک نے کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 کی کمانڈ رائل نیوزی لینڈ نیوی کے کموڈور راجر وادڈ کے حوالے کی۔
کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے کمانڈر وائس ایڈمرل جارج وکوف (George Wikoff) اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔
کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے تحت کام کرنے والی پانچ ٹاسک فورسز میں سے ایک ہے ۔
پاک بحریہ نے جولائی 2024 سے جنوری 2025 تک کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 کی تیرہویں دفعہ قیادت کی،
پاک بحریہ کے زیر قیادت کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 نے میری ٹائم سیکیورٹی کے مختلف آپریشنز کیے ،
پاک بحریہ اور کمبائنڈ میری ٹائم فورس نے مجموعی طور پر 10 ٹن منشیات ضبط کیں جن کی مالیت 50 ملین امریکی ڈالر سے زیادہ ہے،
کموڈور عاصم سہیل ملک نے کہا کہ پاک بحریہ کمبائند میری ٹائم فورسز میں اپنی فعال شرکت پر فخر محسوس کرتی ہے۔ پاکستان نیوی میری ٹائم سیکیورٹی کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 میری ٹائم فورس پاک بحریہ
پڑھیں:
پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی تحلیل، سلمان اکرم راجہ سہیل آفریدی کو ٹاسک تفویض
بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کی سیاسی کمیٹی تحلیل کردی۔ٰپاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق سلمان اکرم راجہ کو ازسرنو نئی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی گئی ہے، خیبر پختونخوا میں انصاف لائرزفورم کے معاملات وزیراعلی سہیل آفریدی کے سپرد کردیے گئے۔دوسری جانب پاکستان بار کے انتخابات کیلئے تیاریوں کی ذمہ داری سینیٹر حامد خان اور سلمان اکرم راجہ کو تفویض ہو گئے۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ علاوہ ازیں سلمان اکرم راجہ نئی کمیٹی کی تشکیل، سیاسی حکمت عملی مرتب کرنے کے بھی ذمہ دار ہوں گے۔