بلوچستان ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
بلوچستان ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری ہو گیا۔ صدر مملکت کی منظوری سے وزارت قانون نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری ہو گیا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری کی منظوری سے وزارت قانون نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق محمد آصف، محمد ایوب خان اور محمد نجم الدین بلوچستان ہائیکورٹ میں ایڈیشنل جج تعینات ہو گئے۔ وزارت قانون کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ تینوں ججز کو ایک سال کیلئے بلوچستان ہائیکورٹ میں تعینات کیا جاتا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نوٹیفکیشن جاری
پڑھیں:
ایجنسیوں کی کلیئرنس کے بعد اوگرا میں تعیناتی کے لیے 3 نام فائنل
حکومت نے 9 ماہ بعد اوگرا رکن فنانس کے لیے تین نام فائنل کر دیے۔
رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ سلمان امین، شکیل اور فہیم کے ناموں کا انتخاب کیا گیا، متعلقہ ایجنسیوں نے تینوں امیدواروں کو کلیئر کر دیا۔
ذرائع کے مطابق کابینہ ڈویژن نے سمری دستخط کے لیے وزیراعظم آفس بھجوا دی۔
ذرائع نے دعویٰ کیا کہ سلمان امین سب سے مضبوط امیدوار کے طور پر سرفہرست ہیں۔
ذرائع کے مطابق سلمان امین کا تعلیمی و پیشہ ورانہ تجربہ دیگر امیدواروں سے بہتر ہیں، سلمان امین چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہیں، وزارت خزانہ میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔