آئی ایم ایف نے مالی سال 2025 کیلئے پاکستان کی جی ڈی پی کی فیصد کم کر دی، مزمل اسلم
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
مزمل اسلم نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی حکومت میں جی ڈی پی مالی سال 2022 میں 6.18 فیصد اور 2021 میں 5.77 فیصد تھی جبکہ 2020 میں کرونا وائرس کی وجہ سے منفی 0.94 فیصد رہی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کی جی ڈی پی مالی سال 2025ء کے لیے 3.
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
صائم ایوب کا ٹی ٹوئنٹی میں منفی ریکارڈ، بابراعظم کے برابر آگئے
پاکستان ٹیم کے اوپنر صائم ایوب نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں صفر پر آؤٹ ہونے کا بابراعظم کا ریکارڈ برابر کر دیا۔
ایشیا کپ میں اتوار کے روز کھیلے گئے میچ میں پاکستانی اوپنر صائم ایوب پہلی ہی گیند پر کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہوگئے۔
صائم ایوب نے ہردیک پانڈیا کی لینتھ ڈلیوری کو سیدھا پوائنٹ پر موجود جسپریت بمراہ کے ہاتھوں میں اچھال دیا، وہ ٹی 20 انٹرنیشنل میں ساتویں مرتبہ صفر کی خفت سے دوچار ہوئے ہیں۔
اس طرح، انہوں نے پاکستان کی جانب سے مختصر فارمیٹ میں سب سے زیادہ صفر کی خفت سے دوچار ہونے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود سابق کپتان بابراعظم کو جوائن کرلیا، جہاں ان کے ساتھ محمد حفیظ اور کامران اکمل بھی موجود ہیں۔
ٹی 20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے کا منفی ریکارڈ عمر اکمل کے نام ہے جوکہ 84 میچز میں 10 مرتبہ کھاتہ کھولنے میں ناکام رہے جبکہ شاہد آفریدی اس فہرست میں 8 صفر کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
صائم ایوب 43 میچز میں 7 بار صفر پر آؤٹ ہوئے، کامران اکمل 58 میچز، حفیظ 119 اور بابراعظم 128 میچز میں 7 بار صفر پر آؤٹ ہوئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف میچ میں پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔