Express News:
2025-05-06@04:05:15 GMT
سبی میں نوجوان دلچسپ شرط لگا کر لاکھ روپے جیت گیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
سبی:
بلوچستان کے ضلع سبی میں نوجوان دلچسپ شرط لگا کر لاکھ روپے جیت گیا۔
تفصیلات کے مطابق نوجوان نے سبی بازار سے تلی گاوٴں تک 50 کلو چینی کا تھیلا کندھے پر رکھ کر 27 کلو میٹر کا سفر پیدل طے کیا۔
شرط جیتنے والے نوجوان نے 27 کلومیٹر کا پیدل سفر ساڑھے پانچ گھنٹے میں مکمل کیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
چاکیواڑہ میں ٹرک کی ٹکر سے بائیک سوار نوجوان جاں بحق
کراچی:شہر قائد کے علاقے چاکیواڑہ میں ٹرک کی ٹکر سے بائیک سوار ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق واقعہ چاکیواڑہ نمبر دو میں سالار پیٹرول پمپ کے قریب پیش آیا جہاں ٹرک نے بائیک سوار کو کچل دیا۔
جاں بحق بائیک سوار کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کردیا گیا، بائیک سوار کی شناخت نہیں ہوسکی اندازاً عمر 30 سال کے لگ بھگ ہے۔