مرغی اور انڈوں کی قیمت مزید بڑھ گئی، کتنی ؟ جانیں
اشاعت کی تاریخ: 28th, April 2025 GMT
مرغی اور انڈوں کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا، لاہور میں مرغی دو روپے فی کلو مہنگی ہو گئی۔
لاہور میں سرکاری نرخنامے کے مطابق زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 359 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے جبکہ پرچون ریٹ 373 روپے ہے۔ انڈوں کی فی درجن قیمت 237 روپے مقرر کی گئی ہے، انڈے فی درجن ایک روپیہ مہنگے ہوئے ہیں۔
ملتان میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 328 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے جبکہ زندہ برائلر کا پرچون ریٹ 342 ہے، انڈے 219 روپے درجن ہیں۔ فیصل آباد میں زندہ برائلر مرغی کی تھوک قیمت 354 مقرر کی گئی ہے جبکہ پرچون ریٹ 368 روپے فی کلو ہے، انڈوں کی فی درجن قیمت 236 روپے مقرر کی گئی ہے۔
لاہور میں گزشتہ روز زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 357 روپے اور پرچون ریٹ 371 روپے کلو تھا جبکہ انڈوں کی فی درجن قیمت 236 تھی۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پرچون ریٹ انڈوں کی فی درجن مقرر کی
پڑھیں:
ملک میں چینی کی قیمت 210 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
فائل فوٹوادارہ شماریات کے جاری کردہ دستاویزات کے مطابق ایک ہفتے میں سرگودھا میں چینی کی فی کلو قیمت میں 23 روپے تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کراچی اور حیدرآباد میں چینی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے تک اضافہ ہوا۔
دستاویز کے مطابق ملک میں چینی کی زیادہ سے زیادہ فی کلو قیمت 210 روپے تک پہنچ گئی، جبکہ کراچی اور سرگودھا میں چینی 200 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔
اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی چینی کی زیادہ سے زیادہ فی کلو قیمت 200 روپے تک ہے، حیدرآباد میں چینی کی فی کلو قیمت 190 روپے سے بڑھ کر 195 روپے ہوگئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت میں 12 پیسے کی معمولی کمی ہوئی، جس کے بعد ملک میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت 188 روپے 69 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ ہفتے تک ملک میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت 188 روپے 81 پیسے تھی، جبکہ ایک سال قبل یہی قیمت 132 روپے 47 پیسے فی کلو تھی۔