پابندی کے باوجود بھارتی سکرینوں پر پاکستان کا قومی نغمہ چلا دیاگیا، عطا تارڑ کا دلچسپ انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے ٹیکنالوجی کا بہترین انداز میں استعمال کرتے ہوئے پابندی کے باوجود بھارتی سکرینوں پر پاکستان کا قومی نغمہ چلا دیا۔
بھارتی حکومت کی جانب سے اپنے ملک میں پاکستانی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو تیزی سے بلاک کیا جا رہا ہے جس کا توڑ پاکستان نے انتہائی دلچسپ انداز میں نکال کر بھارتی حکام کو چکرا کر رکھ دیا۔ پاکستان کی جانب سے یوٹیوب اشتہارات کا سہارا لے کر بھارت میں قومی نغمہ چلایا گیا ہے جس نے بھارتی حکام کو حیرت میں مبتلا کردیا ۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے مطابق آج بھارت کو اسی کی زبان میں جواب دیا گیا۔ ہم نے ٹیکنالوجی کا سمارٹ انداز میں استعمال کیا اور جیو ٹیگنگ کی مدد سے بھارت میں اپنا قومی نغمہ چلا دیا جس سے وہ پریشان ہوگئے۔ عطا تارڑ نے بتایا کہ اس کی ساری منصوبہ بندی وزارت اطلاعات کی جانب سے کی گئی تھی۔
میرے والد کو ایسپرگر سنڈروم ہے، بل گیٹس کی بیٹی کا انکشاف
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
یوم آزادی کی مناسبت سے آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری
یومِ آزادی کے موقع پر آئی ایس پی آر کا ’’دل سے پاکستان‘‘ کے عنوان سے نیا نغمہ جاری کردیا گیا ہے۔
’’دل سے پاکستان‘‘ نغمہ ’’معرکۂ حق‘‘ میں عظیم فتح کی یادگار کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ جس میں وطن کے جاں نثار شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے قربانیوں کو سنہری الفاظ میں سراہا گیا ہے۔
نغمے میں بھارت کے خلاف ’’معرکۂ حق‘‘ میں کامیابی کا جشن جوش و جذبے سے بھرپور انداز میں پیش کیا گیا ہے اور وطن کی بقا، خودمختاری اور سلامتی کے لیے ہر قربانی دینے کا عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔
نغمے کے ذریعے مادرِ وطن کے محافظ مسلح افواج کے کردار کو خراجِ تحسین بھی پیش کیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے یوم آزادی کی مناسبت سے جاری کیا گیا نغمہ ’’دل سے پاکستان‘‘ قومی یکجہتی، ترقی اور استحکام کے عہد کی تجدید کا مظہر ہے۔