2025-05-05@22:44:10 GMT
تلاش کی گنتی: 35
«یکطرفہ اقدامات»:
قومی اسمبلی سے منظور کی گئی قرارداد میں بتایا گیا کہ یہ ایوان بھارت کے یکطرفہ اقدامات اور آبی جارحیت کی مذمت کر تے ہوئے ممکنہ عسکری اور آبی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔ علاوہ ازیں قرارداد میں بھارت کو دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے لئے جوابدہ ٹھہرایا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی اجلاس میں پہلگام واقعے کے بعد بھارتی غیر قانونی یکطرفہ اقدامات کے خلاف مذمتی قرارداد ایوان میں پیش کردی گئی۔ قومی اسمبلی نے پہلگام واقعے کے بعد بھارتی غیر قانونی یکطرفہ اقدامات کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی، قرارداد میں کہا گیا کہ ایوان پاکستان میں دہشت گردی کی تمام شکلوں اور بھارتی غیر قانونی مقبوضہ...
بانی پاکستانی تحریک انصاف عمران خان—فائل فوٹو راولپنڈی کے اڈیالہ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کےلیے 6 پارٹی رہنماؤں کے ناموں پر مشتمل فہرست جیل حکام کو ارسال کردی گئی ہے۔ عمران خان سے ملاقات کا دن: 6 وکلاء کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کو بھیج دی گئیآج راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید بانیٔ تحریکِ انصاف عمران خان سے ان کے وکلاء اور فیملی کی ملاقات کا دن ہے۔ بانی پاکستانی تحریک انصاف اور سابق وزیرِاعظم عمران خان سے 6 پارٹی رہنما جیل میں ملاقات کریں گے۔ ملاقاتیوں کی فہرست میں سید فخر جہان، سہیل خان، شاہد خٹک، میاں غوث، سردار اظہر طارق اور بلال عمر بودلہ کے نام شامل ہیں۔ فہرست میں شامل...
پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کے یکطرفہ فیصلے کو عالمی سطح پر تنقید کا سامنا ہے۔ عالمی جریدے فناشل ٹائمز نے اس حوالے سے ایک رپورٹ جاری کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی سے علاقائی سلامتی کو سنگین خطرہ لاحق ہوچکا ہے۔ یہ بھی پڑھیں پہلگام فالس فلیگ آپریشن: بھارتی جنگی جنون کے باعث مقبوضہ کشمیر کے عوام ظلم و جبر کا شکار فنانشل ٹائمز کے مطابق سندھ طاس معاہدے کی معطلی سے پاکستان اور بھارت میں آبی تناؤ بڑھنے کا خدشہ ہے۔ بھارت کے حالیہ اقدامات سے پانی کی سیکیورٹی پر کشیدگی میں اضافہ متوقع ہے۔ رپورٹ میں کہا...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک بھارت کشیدگی کے بعد وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی رابطہ کاری مہم جاری ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے 8 ممالک کے وزرائے خارجہ سے رابطہ کیا اور بھارت کے الزامات اور یکطرفہ اقدامات سے آگاہ کیا، انہوں نے نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں پر بھی بریفنگ دی۔ اسحاق ڈار نے برطانیہ، چین، سعودی عرب، ترکیہ، ایران، مصر، قطر اور آذربائیجان کے وزرائے خارجہ سے رابطہ کر کے انہیں اعتماد میں لیا۔ مزید :
اسلام آباد(طارق محمودسمیر)وفاقی حکومت نے نئی نہروں کی تعمیرکے منصوبے کو موخرکرتےہوئے یقین دہانی کرائی ہے کہ صوبوں کے ساتھ مکمل اتفاق رائے کے قیام کیلئےاس منصوبے پر کوئی پیشرفت نہیں کی جائے گی، ارسا واٹر ایویلیبیلٹی سرٹیفکیٹ واپس کرنے کافیصلہ، منصوبہ بندی ڈویژن اور ارسا کوتمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کی ہدایت کردی گئی،مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں پہلگام حملے کے بعد بھارتی یکطرفہ غیر قانونی اور غیر ذمہ دارانہ اقدامات کی بھرپور مذمت ،کونسل نے قومی امنگوں کی ترجمانی کرتے ہوئے ممکنہ بھارتی جارحیت اور مس ایڈونچر کے تناظر میں پورے ملک و قوم کے لئے اتحاد اور یکجہتی کا پیغام دیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا 52 واں اجلاس...
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے قطر کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں پاکستان اپنے حصے کے پانی کا تحفظ کرنے کے لیے مناسب اقدامات کرےگا، اسحاق ڈار ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی سے گفتگو میں پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کی طرف سے بھارت کے بے بنیاد الزامات، اشتعال انگیز بیان بازی اور یکطرفہ اقدامات کے جواب میں کیے گئے حالیہ غور و خوض اور فیصلوں سے آگاہ کیا۔ ترجمان کے مطابق قطری وزیراعظم نے ریاستوں کے درمیان تنازعات کے حل کے لیے بات چیت اور سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے علاقائی امن و استحکام...

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا برطانوی ہم منصب سے رابطہ، بھارت کے پروپیگنڈے اور یکطرفہ اقدامات سے آگاہ کردیا
وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا برطانوی ہم منصب سے رابطہ، بھارت کے پروپیگنڈے اور یکطرفہ اقدامات سے آگاہ کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے برطانیہ کے وزیرخارجہ ڈیوڈ لیمی کو بھارت کے بے بنیاد پروپیگنڈے اور سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے جیسے غیرقانونی فیصلوں سمیت یک طرفہ اقدامات سے آگاہ کردیا۔ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی سے ٹیلیفونک گفتگو کی اور انہیں علاقائی صورت حال سے آگاہ کیا۔اسحاق ڈار نے بھارت کے جھوٹے الزامات، بے بنیاد پروپیگنڈے اور یک طرفہ اقدامات جن میں سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کا...
اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے برطانیہ کے وزیرخارجہ ڈیوڈ لیمی کو بھارت کے بے بنیاد پروپیگنڈے اور سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے جیسے غیرقانونی فیصلوں سمیت یک طرفہ اقدامات سے آگاہ کردیا۔ ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی سے ٹیلیفونک گفتگو کی اور انہیں علاقائی صورت حال سے آگاہ کیا۔ اسحاق ڈار نے بھارت کے جھوٹے الزامات، بے بنیاد پروپیگنڈے اور یک طرفہ اقدامات جن میں سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کا غیر قانونی فیصلہ بھی شامل ہے، بھارت کا یہ اقدام بین الاقوامی ذمہ داریوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ وزیرخارجہ اسحاق ڈار...
ویب ڈیسک: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا جس میں دونوں رہنماؤں نے یکطرفہ اقدامات اور جنگی جنون پر مبنی پالیسیوں کی مشترکہ مخالفت کی۔ نائب وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چینی وزیر خارجہ کو موجودہ علاقائی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی اقدام اور پاکستان کیخلاف پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہیں۔ اسحاق ڈار نے پاکستان کیلئے چین کی مسلسل اور غیر متزلز ل حمایت کو سراہا ، انہوں نے چین کیساتھ مضبوط دوستی کیلئے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ چین کیساتھ تمام شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں۔ لاہور...
راولپنڈی: زمبابوے ایئرفورس کے سربراہ ایئرمارشل جان جیکب نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحرشمشاد مرزا سے ملاقات کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایئرمارشل جان جیکب اور چیئرمین جوائنٹ چیفس اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد کی ملاقات جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ہوئی۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جنرل ساحرشمشاد مرزا نے پاکستان اور زمبابوے کے دیرینہ تعلقات کو سراہا۔ دونوں رہنماؤں نے دفاع اورسیکیورٹی میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ ایئرمارشل جان جیکب نے پاک افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے...
سندھ طاس معاہدے پر بھارت کے یکطرفہ اقدامات اور شملہ معاہدے کی معطلی: قانونی نقطہ نظر WhatsAppFacebookTwitter 0 24 April, 2025 سب نیوز تحریر۔۔حافظ احسان احمد کھوکھر،ایڈووکیٹ سپریم کورٹ اور ممتاز ماہرِ آئینی و بین الاقوامی قانونبھارت کی مسلسل پاکستان دشمنی اور دو طرفہ و بین الاقوامی وعدوں کی خلاف ورزیوں کے پیش نظر، سندھ طاس معاہدے اور شملہ معاہدے کی معطلی جیسے حالیہ اقدامات کا قانونی جائزہ لینا نہایت ضروری ہے۔ یہ دونوں معاہدے پاک بھارت تعلقات کی بنیاد سمجھے جاتے ہیں، اور بین الاقوامی قانون کے تحت پاکستان کا موقف اصولی، مضبوط اور قابلِ دفاع ہے۔سندھ طاس معاہدہ، جو 1960 میں بھارت اور پاکستان کے درمیان عالمی بینک کی ضمانت کے ساتھ طے پایا تھا، ایک بین...
چین نے ٹیرف معاملے پر امریکہ کو بات چیت کے ذریعے حل تلاش کرنے کا مشورہ دیدیا۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکہ کو چین کے خلاف تمام یکطرفہ ٹیرف اقدامات مکمل طور پر ختم اور مساوی بات چیت کے ذریعے اختلافات کو حل کرنے کا راستہ تلاش کرنا چاہئے۔ ترجمان چینی وزارت خزانہ نے کہا کہ یکطرفہ ٹیرف میں اضافہ امریکہ نے شروع کیا، اگر وہ واقعی مسئلہ حل کرنا چاہتا ہے تو بین الاقوامی برادری اور ملکی سٹیک ہولڈرز کی بات پر دھیان دیں۔ترجمان چینی وزارت خارجہ نے امریکی اور چینی حکام کے درمیان روزانہ بات چیت کے بیان کی تردید کی اور کہاکہ ٹیرف کے معاملے پر امریکہ سے مذاکرات نہیں...
اقوام متحدہ: اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو چھونگ نے “بین الاقوامی تعلقات پر یکطرفہ اور غنڈہ گردی کے اثرات” کے موضوع پر سلامتی کونسل کے آریا فارمیٹ اجلاس کی صدارت کی، جس میں سلامتی کونسل کے ارکان سمیت 80 سے زائد ممالک نے شرکت کی۔جمعرات کے روز سفیر فو چھونگ نے کہا کہ امریکہ ” مساوی محصولات ” اور “انصاف” کے جھنڈے تلے زیرو سم گیم میں مصروف ہے ، جو بنیادی طور پر محصولات کے ذریعے موجودہ بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی نظام کو تباہ کر رہا ہے، امریکی مفادات کو بین الاقوامی برادری کے عمومی مفادات پر ترجیح دے رہا ہے، اور دنیا کے تمام ممالک کے جائز مفادات کی قیمت پر امریکی بالادستی کے...
پہلگام واقعے کے بعد بھارت کے یک طرفہ جارحانہ اقدامات پر وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس اختتام کو پہنچ گیا۔ ڈان نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں تینوں سروسز چیفس، نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کے علاوہ وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ، اٹارنی جنرل منصور عثمان خان، وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری توقیر شاہ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی نے شرکت کی ۔ اجلاس میں پہلگام ڈرامے کے بعد پیدا ہونے والی داخلی و خارجی صورتحال اور بھارت کے عجلت میں اٹھائے گئے ناقابل عمل آبی اقدامات کا بھی جائزہ لیا...
پہلگام واقعے کے بعد بھارت کے یک طرفہ جارحانہ اقدامات پر وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس شروع ہوگیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں اعلیٰ سول و عسکری قیادت شریک ہے، اجلاس میں پہلگام ڈرامے کے بعد پیدا ہونے والی داخلی و خارجی صورتحال پر غور جاری ہے، اجلاس میں بھارت کے عجلت میں اٹھائےگئے ناقابل عمل آبی اقدامات کا بھی جائزہ لیا جاریا ہے۔ وزیراعظم بھارت کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات پر اعلیٰ عسکری قیادت کے ساتھ مشاورت کریں گے جبکہ سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے سمیت دیگر بھارتی اقدامات پر ردعمل دیا جائے گا۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی بھارتی اقدامات کا موثر...
سٹی42: وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کی جانب سے کشمیر میں سیاحوں کے قتل کے واقعہ کی آڑ میں پاکستان کے خلاف بلا اشتعال یکطرفہ اقدامات کے بعد قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل صبح طلب کر لیا۔ذمہ دار سرکاری ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بھارت کے یکطرفہ اقدامات پر مشاورت کی جائے گی۔ حکومت کا بھارت کے یکطرفہ اقدامات کا موثر جواب دیا جائے گاقومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے، اجلاس میں عسکری اور سول قیادت شریک ہو گی۔ پی ایس ایل10؛ ملتان سلطانز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ Waseem Azmet
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام واقعے کے بعد بھارت کے یک طرفہ اقدامات کے معاملے پر وزیراعظم شہبازشریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے بتایا کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت ہوگا، جس میں اعلی عسکری قیادت بھی شرکت کرے گی۔ حکومتی ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی بھارتی اقدامات کا مؤثر جواب دے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر کے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 24 سیاح ہلاک ہوگئے تھے۔ یہ افسوسناک واقعہ مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں ہوا تھا، جو مسلمان اکثریتی علاقہ ہے، جبکہ یہ گزشتہ ایک سال کے...
پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے اہم اجلاس میں فیصلہ کیا ہے کہ اب عمران خان سے جیل میں ملاقات صرف انہی افراد کو کرنے کی اجازت ہوگی جن کے نام پارٹی کی سیاسی کمیٹی کی تیار کردہ فہرست میں شامل ہوں گے اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت دیگر اہم معاملات پر تفصیلی گفتگو کی گئی اور یہ طے پایا کہ ایک پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو ہر ہفتے منگل اور جمعرات کے روز ملاقات کے لیے خواہشمند افراد کی فہرست تیار کرے گی یہ فہرست بانی تحریک انصاف کی منظوری کے بعد جیل حکام کو ارسال کی جائے گی کمیٹی کے اعلامیے کے مطابق بیرسٹر گوہر سلمان اکرم راجہ یا انتظار پنجوتھا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 11 اپریل 2025ء) چین کے صدرشی جن پنگ نے جمعہ کے روز اسپین کے وزیر اعظم پیدرو سانچیز سے ملاقات کے دوران کہا کہ چین اور یورپی یونین کو عالمگیریت کے دفاع اور ’’یکطرفہ اشتعال انگیزی کے اقدامات‘‘ کی مخالفت کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔ ان کا یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تجارتی پالیسیوں پر ایک واضح تنقید قرار دیا جا رہا ہے۔ صدر ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے ٹیرف لگانے کی مہم کا آغاز کیا ہے۔ ان نئی تجارتی پالیسیوں کے اعلانات کے بعد پہلی مرتبہ چینی صدر شی نے کوئی بیان جاری کیا ہے۔ اس معاملے پر اپنے اولین عوامی تبصرے میں صدر شی نے کہا کہ کسی...
پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی ) کی سیاسی کمیٹی کے اہم ارکان نے مراد سعید کی جانب سے 11 اپریل کو سوات میں احتجاجی مارچ کے یکطرفہ اعلان پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔توقع ہے کہ یہ معاملہ جیل میں قید پارٹی کے بانی چیئرمین عمران خان کے روبرو اٹھایا جائے گا اور وہی فیصلہ کریں گے کہ مراد سعید جیسے سخت گیر پارٹی رہنماؤں کے محاذ آرائی پر مبنی مؤقف کی حمایت کرنا ہے یا پارٹی کے اعتدال پسند رہنماؤں کی حمایت اور کشیدگی کو کم کرکے ریلیف حاصل کرنا ہے۔ذرائع کے مطابق حال ہی میں اسلام آباد میں ایک سینئر عہدیدار اور اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کرنے والے امریکا میں مقیم پاکستانی...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے اہم ارکان نے مراد سعید کی جانب سے 11؍ اپریل کو سوات میں احتجاجی مارچ کے یکطرفہ اعلان پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ توقع ہے کہ یہ معاملہ جیل میں قید پارٹی کے بانی چیئرمین عمران خان کے روبرو اٹھایا جائے گا، وہ ہی فیصلہ کریں گے کہ مراد سعید جیسے سخت گیر پارٹی رہنمائوں کے محاذ آرائی پر مبنی موقف کی حمایت کرنا ہے یا پارٹی کے اعتدال پسند رہنمائوں کی حمایت اور کشیدگی کو کم کرکے ریلیف حاصل کرنا ہے۔ ذرائع کے مطابق، حال ہی میں اسلام آباد میں ایک سینئر عہدیدار اور اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کرنے والے امریکا میں مقیم...

امریکی یکطرفہ ٹیرف کے خلاف اپنے تجارتی حقوق کے تحفظ کے لیےسخت جوابی اقدامات اٹھائیں گے،چینی وزارت تجارت
بیجنگ :چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے امریکہ کی جانب سے یکطرفہ ٹیرف کے اعلان پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ چین اس فیصلے کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے سختی سے جوابی اقدامات اٹھائے گا۔جمعرات کے روز ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کا دعویٰ ہے کہ وہ بین الاقوامی تجارت میں نقصان اٹھا رہا ہے ، اور یوں بظاہر “مساوات” کے نام پر اپنے تمام تجارتی شراکت داروں پر ٹیرف بڑھا رہا ہے۔ یہ اقدام گزشتہ کئی سالوں کے کثیرالجہتی تجارتی مذاکرات میں حاصل ہونے والے مفادات کے توازن کو نظرانداز کرتا ہے، اور اس حقیقت کو بھی نظرانداز کرتا ہے کہ امریکہ طویل عرصے سے بین الاقوامی تجارت...
بیجنگ : آسیان کے 15 ویں سیکرٹری جنرل گاؤ کم ہورن نے انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں آسیان سیکریٹریٹ کے ہیڈ کوارٹر میں چائنا میڈیا گروپ کو ایک خصوصی انٹرویو دیا۔ گاؤ کم ہورن نے کہا کہ گزشتہ 30 برسوں کی حقیقی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے آسیان چین تعاون پر مبنی شراکت داری کی ترقی سے ظاہر ہوتا ہے کہ دہائیوں کی مشترکہ کوششوں کے بعد دوطرفہ تعلقات نے مضبوط رفتار اور توانائی پیدا کی ہے اور خاطر خواہ نتائج حاصل کیے ہیں۔ کئی سالوں سے چین آسیان کی سرمایہ کاری کا دوسرا سب سے بڑا ذریعہ رہا ہے۔ سرمایہ کاری آسیان کے لئے بہت اہم ہے کیونکہ اس سے آسیان میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں مدد...
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ خیبر پختوںخوا میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال پر اگر صوبائی حکومت کچھ نہیں کرتی تو وفاق کو کام کرنا ہوگا، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے حوالے آج مشاورت کرے گی جب کہ صدر نے دریائے سندھ سے نئی نہریں نکالنے کے یکطرفہ فیصلے پر حکومت کو خبردار کردیا ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کا آج تعزیتی اجلاس تھا، نواب یوسف تالپور پیپلز پارٹی کا اثاثہ تھے، تمام سیاسی جماعتوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اجلاس میں انکو یاد کیا، پاکستان کے سیاستدانوں کے لیے وہ ہمیشہ آئیڈیل رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر زرداری نے...
بیجنگ :امریکہ نے اعلان کیا کہ وہ فینٹینا ئل اور دیگر مسائل کی بنیاد پر امریکہ کو برآمد کی جانے والی چینی مصنوعات پر مزید 10 فیصد ٹیرف عائد کرے گا۔ منگل کے روز اس حوالے سے چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا کہ چین اس پر شدید عدم اطمینان کا اظہار کرتا ہے، اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور اپنے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لئے جوابی اقدامات اُٹھائے گا۔ ترجمان نے کہا کہ چین دنیا میں انسداد منشیات کی سخت ترین پالیسی کو مکمل نافذ کرنےوالے ممالک میں سے ایک ہے ۔ چین اور امریکہ نے انسداد منشیات کے حوالے سے وسیع اور گہری تعاون کیا ہے اور نمایاں نتائج حاصل کیے ہیں۔...

پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کے حوالے سے سرفہرست 10 ممالک میں شامل ہے، سیکرٹری ماحولیات آزاد کشمیر
ذرائع کے مطابق آزاد جموں و کشمیر تحفظ ماحولیات ایجنسی کے زیرانتظام موسمیاتی تبدیلی کی پالیسی 2017ء ایکشن پلان کے جائزے کے حوالے سے متعلقہ محکمہ جات کے ماہرین اور فوکل پرسنز کے ینٹیشن سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر تحفظ ماحولیات ایجنسی کے زیرانتظام موسمیاتی تبدیلی کی پالیسی 2017ء ایکشن پلان کے جائزے کے حوالے سے متعلقہ محکمہ جات کے ماہرین اور فوکل پرسنز کے ینٹیشن سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ سیکرٹری ماحولیات آزاد کشمیر عامر محمود مرزا نے سیشن کے آغاز میں شرکاء کو آگاہ کیا کہ موسمیاتی تبدیلی اس صدی کا اُبھرتا ہوا مسئلہ ہے اور پاکستان بشمول آزاد کشمیر موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کے حوالے سے سب سے زیادہ خطرے سے...
جنیوا :سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں عالمی تجارتی تنظیم(ڈبلیو ٹی او ) کا سال 2025 کا پہلا جنرل کونسل اجلاس منعقد ہوا ۔ چین نے اجلاس میں امریکہ کے یکطرفہ ٹیرف عائد کرنے کے اقدامات اور ان کے منفی اثرات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے امریکہ سے ان اقدامات کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا اور تمام فریقوں سے اصولوں پر مبنی کثیرالجہتی تجارتی نظام کو برقرار رکھنے کے لیے عملی اقدامات کی اپیل کی۔ یورپی یونین، کینیڈا، برازیل، روس سمیت عالمی تجارتی تنظیم کے 30 سے زائد اراکین نے امریکہ کے یکطرفہ اقدامات پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔عالمی تجارتی تنظیم میں یورپی یونین کے مستقل نمائندے اگیالر ماچاڈو نے کہا کہ امریکہ کے اقدامات نہ صرف...
اسلام آباد (صباح نیوز) حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان اور پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئررہنماسینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئیٌ نے یکطرفہ طور پر اچانک مذاکرات ختم کیے، یہ کمیٹی ہی نہیں خود پی ٹی آئی کے لیے حیران کن تھا، اڈیالہ جیل سے بیرسٹر گوہر نے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کیا۔ نجی ٹی وی سے انٹرویو میں سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا بیرسٹر گوہر نے کہا بانی پی ٹی آئی نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے مذاکرات کی گنجائش ختم، شام کو یہ جواز پیش کیا کہ صاحبزادہ حامد رضا کے گھر پر پولیس گرفتاری کے لیے گئی،صاحبزادہ حامد رضا نے مذاکرات پر ’’ایبسولیٹلی ناٹ‘‘کے الفاظ استعمال کیے۔...
حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ مذاکرات یک طرفہ طور پر ختم کیے گئے ہیں، اب کس سے بات کریں؟۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر اعظم نے حکومت کے ساتھ جاری مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کردیا تھا۔ اس حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج بانی پی ٹی آئی عمران خان سے میری اور دیگر وکلاء کی ملاقات ہوئی ہے، خان صاحب نے پہلے بھی حکومت کو 7دن کا وقت دیا تھا، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ آج اگر حکومت نے کمیشن کا اعلان نہ کیا تو ہمارے...
مسلم لیگ ن کے رہنماء اور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف جن لوگوں کو سیاسی قیدی سمجھتی ہے ان کی فہرست دے،کیا ان لوگوں کا اسٹیٹس سیاسی قیدی کا ہے یا انہوں نے کوئی اور جرم کیا ہے، یہ ساری چیزیں ایسی ہیں جن کیلئے وقت لگ سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ جب پی ٹی آئی تحریری مطالبات پیش کرے گی تو ہم پارٹی اور اتحادیوں کے پاس لے کر جائیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف قیدیوں کی فہرست دے ہم پھر جواب دے سکیں گے کہ وہ سیاسی قیدی ہیں یا نہیں۔ پی ٹی آئی والے کن لوگوں کو سیاسی قیدی سمجھتے ہیں؟ ۔ امید ہے کہ کل جو میٹنگ...