بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن، فہرست جیل حکام کو بھیج دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
بانی پاکستانی تحریک انصاف عمران خان—فائل فوٹو
راولپنڈی کے اڈیالہ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کےلیے 6 پارٹی رہنماؤں کے ناموں پر مشتمل فہرست جیل حکام کو ارسال کردی گئی ہے۔
آج راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید بانیٔ تحریکِ انصاف عمران خان سے ان کے وکلاء اور فیملی کی ملاقات کا دن ہے۔
بانی پاکستانی تحریک انصاف اور سابق وزیرِاعظم عمران خان سے 6 پارٹی رہنما جیل میں ملاقات کریں گے۔
ملاقاتیوں کی فہرست میں سید فخر جہان، سہیل خان، شاہد خٹک، میاں غوث، سردار اظہر طارق اور بلال عمر بودلہ کے نام شامل ہیں۔
فہرست میں شامل رہنما آج ملاقات کےلیے اڈیالہ جیل آئیں گے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
انصاف کے دروازے میرے اور اہلیہ پر بند ہیں: بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس کو خط
—فائل فوٹوبانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کو خط لکھ دیا
چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کو لکھے گئے خط میں بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ انصاف کے دروازے میرے اور اہلیہ پر بند ہیں، 772 دنوں سے تنہائی کی قید میں ہوں، کمرہ 9x11 کا پنجرہ بنا دیا گیا۔
بانی پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ 300 سے زائد سیاسی مقدمات قائم کیے گئے، پاکستان کی تاریخ میں ایسی مثال نہیں، بشریٰ بی بی کی صحت بگڑ رہی ہے لیکن ڈاکٹر کو معائنہ کی اجازت نہیں دی جاتی۔
بانی پی ٹی آئی کی بہنیں سپریم کورٹ پہنچ گئیں۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط لکھا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کا خط چیف جسٹس کو دینے کے لیے یہاں آئے ہیں۔