سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں کا کیس ڈی لسٹ کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں کا کیس ڈی لسٹ کردیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 19 January, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں کا کیس ڈی لسٹ کردیا گیا، رجسٹرار آفس نے 20 اور 21 جنوری کی سماعت ڈی لسٹنگ کا نوٹس جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں کا کیس ڈی لسٹ کردیا گیا ہے، رجسٹرارآفس نے 20 اور 21 جنوری سماعت ڈی لسٹنگ کا نوٹس جاری کردیا۔نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ سات رکنی لارجر بینچ کی عدم دستیابی کے باعث ملٹری کورٹ کیس ڈی لسٹ کیا گیا، آینی بینچ کے رکن جسٹس شاہد بلال حسن سماعت کے لیے دستیاب نہیں تھے۔
دوسری جانب رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے جاری روسٹر کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 6 رکنی آئینی بینچ کل اہم مقدمات پر سماعت کرے گا۔بینچ میں جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس نعیم اختر افغان شامل ہوں گے۔
اس کے علاوہ ارکان اسمبلی کے ترقیاتی فنڈز ازخود نوٹس پر سماعت کل ہوگی جبکہ طلبہ یونینز پر پابندی اور مبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کل ہوگی۔
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
عدالتی معاملات کو دو شفٹوں میں چلانے کا معاملہ زیر غور ہے: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی
ویب ڈیسک : چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ عدالتی نظام میں مصنوعی ذہانت کے استعمال پر غور کر رہے ہیں۔
ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ قومی جوڈیشل پالیسی اہمیت کی حامل ہے، ملک بھرمیں جوڈیشل نظام کی بہتری کے لیے دورے کیے ہیں، جوڈیشل اکیڈمی میں جوڈیشل افسران کو تربیت دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹس کے قیام پر کام کررہے ہیں، مقررہ وقت میں کیسز کا حل ہونا چاہئے، قانون کےبہترین ماہر روزانہ کی بنیاد پر کیس سن رہے ہیں، عدالتی معاملات کو دو شفٹوں میں چلانے کا معاملہ زیر غور ہے۔
دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند, الرٹ جاری
چیف جسٹس پاکستان نے یہ بھی کہا کہ عدلیہ کے لیے پیشہ ورانہ اور سیاسی وابستگی نہ رکھنے والےنوجوان وکلا کو سامنے لایا جائے گا، التوا کے شکار مقدمات ماڈل عدالتوں کے ذریعے سنے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بطور چیف جسٹس پاکستان آزاد،غیر جانبدار اور ایماندار جوڈیشل افسران کے ساتھ کھڑا ہوں، میرا خواب ہے کہ متاثرہ سائلین اس اعتماد کے ساتھ عدالتوں میں آئیں کہ انصاف ملے گا۔
ملک بھر میں پلاٹس کی آن لائن تصدیق کا جدید نظام تیار