ڈی آئی خان: فورسز کے آپریشن میں 2 دہشتگردہلاک
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
ڈیرہ اسماعیل خان (صباح نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی کے علاقہ لونی میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 دہشتگرد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل کلاچی کے علاقہ لونی میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پاک فوج نے آپریشن کیا، آپریشن کے دوران مقابلے میں 2 ہشتگرد مارے گئے جبکہ 2 دہشتگرد زخمی ہوئے، مارے گئے اور زخمی دہشتگرد سیکورٹی اداروں کو دہشتگردی کے واقعات، اغوا اور بھتہ خوری کے سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
کراچی:شہر قائد میں فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ ، شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے راشد منہاس روڈ سہراب گوٹھ پل کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔
زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان ایس یس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل عمران خان کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت شعیب ولد احسان کے نام سے کی گئی جبکہ دوسرے گرفتار ملزم نے اپنا نام رضی الدین ولد سمیع الدین بتایا۔
گرفتار ملزمان سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔
ملزمان سے ملنے والی موٹرسائیکل 21 جولائی 2026 کو شاہراہ پاکستان سے شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی ۔