معروف پاکستانی گٹارسٹ امریکا میں انتقال کر گئے
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
پاکستان کے معروف گٹارسٹ منصور شہزاد گلے کے کینسر کے باعث 47 سال کی عمر میں خالقِ حقیقی سے جا ملے۔
منصور شہزاد کو 6 ماہ قبل گلے کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ امریکا کے شہر ڈیلس کے ایک نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے، تاہم وہ اس بیماری کیخلاف لڑتے ہوئے انتقال کر گئے۔
واضح رہے کہ منصور شہزاد نے 1980 کی دہائی میں کراچی سے گٹار بجانے کی شروعات کی تھی، جلد ہی وہ پاکستان کے معروف پاپ گلوکاروں کے ساتھ پرفارمنس دینے لگے۔
انہوں نے عالمگیر، شہزاد رائے، علی حیدر، سلیم جاوید، حسن جہانگیر، شازیہ خشک، ارشد محمود اور نعیم عباس روفی جیسے کئی دیگر معروف فنکاروں کے ساتھ موسیقی کی محافل میں حصہ لیا اور اپنے فن کا جادو دکھایا۔
1990 کی دہائی میں منصور شہزاد نے امریکہ کا رخ کیا اور ڈیلس میں سکونت اختیار کی۔وہ پاکستان اور بھارت سے آنے والے گلوکاروں کے کنسرٹس میں شرکت کرتے تھے اور اپنے فن سے محافل میں رونق لگایا کرتے تھے۔
منصور شہزاد نے اپنی زندگی میں شادی نہیں کی تھی اور اپنی موسیقی سے دنیا بھر میں شہرت حاصل کی۔
ساتھی فنکارون نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ منصور شہزاد کا انتقال موسیقی کی دنیا کیلئے ایک بڑا نقصان ہے ان کی خدمات اور یادیں ہمیشہ فن کی دنیا میں زندہ رہیں گی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری، ڈالر کے مقابلے میں 76 پیسے کا اضافہ
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں جمعے کے روز پاکستانی روپے کی قدر میں نمایاں بہتری ریکارڈ کی گئی جہاں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت میں 76 پیسے کا اضافہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے زر مبادلہ ذخائر میں اضافہ
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق روپے کی قدر میں اضافے کے بعد ڈالر کی نئی قیمت 283 روپے 45 پیسے مقرر ہوئی ہے۔
دیگر غیر ملکی کرنسیوں کی قیمتیں بھی جاری
سعودی ریال: 75 روپے 55 پیسے
بحرینی دینار: 752 روپے 05 پیسے
عمانی ریال: 736 روپے 22 پیسے
کویتی دینار: 928 روپے 47 پیسے
قطری ریال: 77 روپے 55 پیسے
ادھر اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 285 روپے 50 پیسے جبکہ قیمت فروخت 286 روپے 55 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
مزید پڑھیے: کیا کرپٹو کرنسی کی وجہ سے زرمبادلہ میں کمی ہوسکتی ہے؟
معاشی ماہرین کے مطابق روپے کی قدر میں حالیہ بہتری درآمدی بل میں کمی، زرمبادلہ ذخائر میں اضافے اور معاشی پالیسیوں پر مارکیٹ کے اعتماد کا مظہر ہے۔ اگر یہی رجحان برقرار رہا تو آئندہ دنوں میں کرنسی مارکیٹ میں مزید استحکام متوقع ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستانی روپیہ اور ڈالر پاکستانی روپے کی قدر پاکستانی کرنسی ڈالر غیر ملکی کرنسی ریٹ کرنسی ریٹ