UrduPoint:
2025-09-18@12:21:56 GMT

لڑکیوں کے اسکول کھلنے چاہییں، طالبان کے نائب وزیر خارجہ

اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT

لڑکیوں کے اسکول کھلنے چاہییں، طالبان کے نائب وزیر خارجہ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 20 جنوری 2025ء) شیر محمد عباس ستانکزئی نے اختتام ہفتہ پر اپنے ایک خطاب میں کہا کہ لڑکیوں اور خواتین کی تعلیم پر پابندیاں شریعت کے قوانین سے مطابقت نہیں رکھتیں۔ خیال رہے کہ ستانکزئی، 2021ء میں امریکی افواج کے افغانستان سے انخلاء سے قبل دوحہ میں ہونے والے مذاکرات میں طالبان کے وفد کی قیادت بھی کر چکے ہیں۔

افغانستان: لڑکیوں کو سیکنڈری اسکول سے محروم ہوئے ایک ہزار دن گزر گئے

طالبان ملک میں انسانی حقوق کی ذمہ داریاں پوری کریں، اقوام متحدہ

افغان نشریاتی ادارے طلوع نیوز کے مطابق اپنے خطاب میں شیر محمد عباس ستانکزئی کا کہنا تھا، ''ہم اسلامی امارت کے رہنماؤں سے درخواست کرتے ہیں کہ تعلیم کے دروازے کھول دیں.

.. پیغمبر اسلام کے دور میں علم کے دروازے مرد اور خواتین دونوں کے لیے کھلے تھے۔

(جاری ہے)

‘‘

انہوں نے افغانستان میں خواتین کی آبادی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مزید کہا، ''آج 40 ملین کی آبادی میں سے ہم 20 ملین کے ساتھ نا انصافی کر رہے ہیں۔‘‘

ستانکزئی کے ان الفاظ کو طالبان حکام کی طرف سے لڑکیوں کے اسکول بند کیے جانے کے خلاف طالبان کے اپنے ارکان کی طرف سے کی جانے والی سخت ترین تنقید میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ طالبان ذرائع اور سفارتی حکام کی طرف سے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا جاتا رہا ہے کہ اس معاملے پر طالبان کے اندر بھی کسی حد تک عدم اتفاق ہے مگر یہ پابندی طالبان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخونزادہ کے حکم پر لگائی گئی ہے۔

طالبان کی طرف سے کہا جاتا ہے کہ وہ اسلام کی اپنی توجیح اور افغانستان کی ثقافت کے مطابق خواتین کے حقوق کا احترام کرتے ہیں۔

اگست 2021ء میں اقتدار میں لوٹنے کے بعد طالبان نے 2022ء میںلڑکیوں کے ہائی اسکول کھولنے کے اپنے وعدوں پر عمل نہیں کیا تھا اور اس وقت کے بعد سے ان کی طرف سے کہا جا رہا ہے کہ ان اسکولوں کو کھولنے کے منصوبے پر کام جاری ہے، تاہم اس کے لیے کوئی حتمی وقت نہیں بتایا جا رہا۔

2022ء کے آخر میں افغان خواتین کے لیے یونیورسٹیوں کے دروازے بھی بند کر دیے گئے۔

طالبان حکمرانوں کی ان پالیسیوں کو عالمی سطح پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے، جن میں اسلامی اسکالرز بھی شامل ہیں۔ مغربی سفارتکاروں کے مطابق طالبان حکومت کو تسلیم کیے جانے کی راہ میں خواتین کے حوالے سے ان کی ایسی پابندیاں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ستانکزئی کے اس خطاب کے بارے میں رائے لینے کے لیے افغانستان کے شمالی شہر قندھار میں طالبان کے ترجمان سے رابطہ کیا گیا مگر اس پر فوری جواب نہیں ملا۔ خیال رہے کہ طالبان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخونزادہ قندھار ہی میں ہوتے ہیں۔

ا ب ا/ک م (روئٹرز)

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے طالبان کے کی طرف سے کے مطابق کے لیے

پڑھیں:

بی ایل اے مجید بریگیڈ کے نائب سربراہ رحمان گل افغانستان میں فائرنگ کے دوران ہلاک

کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے مجید بریگیڈ کے نائب سربراہ رحمان گل المعروف استاد مرید افغانستان میں فائرنگ کے دوران ہلاک ہوگئے۔

افغانستان کے صوبہ ہلمند میں فائرنگ کے ایک واقعے میں کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کی مجید بریگیڈ کے نائب سربراہ کمانڈر رحمان گل المعروف استاد مرید ہلاک ہوگئے۔

Breaking news: Captain Rahman Gul, also known as Ustad Mureed, the second-in-command of the Baloch Liberation Army’s (BLA) Majeed Brigade and mastermind behind the Jaffar Express incident, was killed in a shooting in Afghanistan’s Helmand province. He was involved in significant… pic.twitter.com/huLDtgqQur

— Mahaz (@MahazOfficial1) September 17, 2025

ذرائع کے مطابق استاد مرید جعفر ایکسپریس حملے کے مرکزی منصوبہ ساز تھے اور متعدد بڑی تخریبی کارروائیوں میں ملوث رہے، جن میں چینی شہریوں کو نشانہ بنانے والے حملے بھی شامل ہیں۔

رحمان گل بی ایل اے کے انتہائی متحرک اور اہم رہنماؤں میں شمار ہوتے تھے اور مجید بریگیڈ کے دوسرے مرکزی کمانڈر کی حیثیت سے سرگرم تھے۔

افغان حکام یا علاقائی ذرائع کی جانب سے تاحال واقعے کی مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews افغانستان بی ایل اے مجید بریگیڈ ہلاک وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • غربت اور پابندیوں کے باوجود افغانستان میں کاسمیٹک سرجری کلینکس کی مقبولیت میں اضافہ
  • طالبان اور عالمی برادری میں تعاون افغان عوام کی خواہش، روزا اوتنبائیوا
  • طالبان نے غیر اخلاقی سرگرمیوں کی روک تھام کیلیے انٹرنیٹ پر پابندی عائد کردی
  • افغان حکومت کی سخت گیر پالیسیاں، ملک کے مختلف علاقوں میں فائبر آپٹک انٹرنیٹ بند
  • بی ایل اے مجید بریگیڈ کے نائب سربراہ رحمان گل افغانستان میں فائرنگ کے دوران ہلاک
  • پاکستان کا سخت مؤقف، افغانستان میں ٹی ٹی پی اور “را” کی موجودگی ناقابل قبول
  • ٹی ٹی پی اور را کی افغانستان میں موجودگی، پاکستان کا طالبان کو سخت پیغام
  • ٹی ٹی پی اور ’’را‘‘ کی افغانستان میں موجودگی، پاکستان کا طالبان حکومت کو سخت پیغام
  • پاکستان تنازعات کے بات چیت کے ذریعے پرامن حل کا حامی ، اسرائیل کا لبنان اور شام کے بعد قطر پر حملہ ناقابل قبول ہے، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار
  • سعودی عرب؛ اسکول جاتے ہوئے گاڑی کو خوفناک حادثہ؛ 4 خواتین اساتذہ ڈرائیور سمیت جاں بحق