کراچی:

پیر کو انٹربینک میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت  بڑھ گئی۔ 

پہلی ششماہی میں غیرملکی سرمایہ کاری 20فیصد بڑھنے، جون 2025 تک 20 کروڑ ڈالر مالیت کا پانڈا بانڈز کے اجرا کے فیصلے، چند ماہ میں سعودی عرب سے ریکوڈک منصوبے میں سرمایہ کاری ڈیل مکمل ہونے جیسے عوامل کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا، اس کے برعکس اوپن مارکیٹ میں عمرہ زائرین اور بیرون تعلیم کی غرض سے جانے والے طلباء کی ڈیمانڈ کے باعث ڈالر کی قدر 281 روپے سے تجاوز کرگئی۔

 کرنٹ اکاؤنٹ گذشتہ 6ماہ میں 1ارب 20کروڑ ڈالر سرپلس ہونے اور پہلی ششماہی میں ترسیلات زر کا حجم 17ارب 80کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچنے سے انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر تنزلی سے دوچار رہا۔

ایک موقع پر ڈالر کی قدر 26پیسے کی کمی سے 278روپے 45پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن سپلائی میں بہتری آتے ہی مارکیٹ فورسز کی ڈیمانڈ آنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 06پیسے کی کمی سے 278روپے 65پیسے کی سطح پر بند ہوئی، اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 06پیسے کے اضافے سے 281 روپے 17 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مارکیٹ میں ڈالر ڈالر کی قدر کی سطح پر

پڑھیں:

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے قومی تحفظ خوراک رانا تنویر حسین علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میںبین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 

جسارت نیوز

متعلقہ مضامین

  • اوپن اے آئی کا چیٹ جی پی ٹی میں پلس فیچر متعارف، چیٹ بوٹ اب متحرک اسسٹنٹ میں تبدیل ہوگا
  • ملک بھر میں سونے کی قیمتیں گرگئیں
  • پاکستان میں سونے کی قیمت آج مزید کم ہوگئی
  • حکومت نے مالی سال کے پہلے 2 ماہ کے دوران گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں دگنا قرض لے لیا
  • سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد بڑی کمی
  • انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ کی قدر مستحکم
  • پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر مستحکم
  • اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر 1 لاکھ 58 ہزار پوائنٹس کی حد بحال
  •  سوئی ناردرن کا گھریلو صارفین سے ایل این جی پر درخواستیں لینے کا فیصلہ
  • اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے قومی تحفظ خوراک رانا تنویر حسین علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میںبین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں