ٹرمپ نے امریکہ کے 47ویں صدرکی حیثیت سے حلف اٹھالیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
واشنگٹن:ڈونلڈٹرمپ نے امریکہ کے 47ویں صدرکی حیثیت سے اپنے عہدے کاحلف اٹھالیا۔امریکہ کے چیف جسٹس جان رابرٹس نے ان سے حلف لیا۔ نومنتخب نائب امریکی صدر جے ڈی وینس نے بھی عہدے کا حلف اٹھایا۔
حلف برداری کی تقریب میں سابق صدور بل کلنٹن اور ان کی اہلیہ ہیلری کلنٹن، جارج بش اور ان کی اہلیہ اور بارک اوباما بھی شریک تھے۔
علاوہ ازیں ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب میں ارجنٹائن کے صدر جاویر میلی ، چین کے نائب صدر ہان ژینگ ول ، اٹلی کے وزیراعظم جیورجیا میلونی ، ہنگری کے وزیراعظم وکٹر اوربن ، ایکواڈور کے صدر ڈینئل نوبوا، ایل سلواڈور کے صدر نائب بوکیلے ، برازیل کے سابق صدر جیر بولسونا رو ، پولینڈ کے سابق وزیراعظم میٹیوز مور اویکی نے خصوصی دعوت ملنے پر شرکت کی جبکہ ان کے علاوہ ٹرمپ کے قریبی دوست ایلون مسک، جیف بیزوس، مارک زکربرگ بھی شریک ہوئے۔
پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی سمیت دنیا بھر سے بڑی تعداد میں اہم شخصیات نے ڈونلڈٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی، ایک اندازے کے مطابق 5 لاکھ افراد تقریب میں شریک ہوئے۔
قبل ازیں ڈونلڈٹرمپ اہلیہ کے ساتھ وائٹ ہاؤس پہنچے تھے، جہاں جو بائیڈن اور ان کی اہلیہ نے ڈونلڈ ٹرمپ اور میلانیا کا استقبال کیا۔
یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ 5 نومبر کو ہونے والے عام انتخابات میں 312 الیکٹورل ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے تھے جبکہ ان کی حریف کمالہ ہیرس نے 226 الیکٹورل حاصل کیئے تھے ۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر طالبعلم نے بڑا قدم اٹھالیا
مبارک حسین اعوان: آزاد کشمیرکے ضلع جہلم ویلی میں چکوٹھی کے قریب درنگ کے مقام پر میٹرک کے طابعلم کاشف نے امتحان میں فیل ہونے پر دل برداشتہ ہوکر دریائے جہلم میں چھلانگ لگادی۔
چھوٹے بھائی کو بچانے کے لیے بڑا بھائی وقاص بھی دریا میں کود گیا، دنوں بھائی دریائے جہلم کی بے رحم لہروں کی نذر ہوگئے جبکہ ریسکیو 1122 اور علاقہ مکینوں نے تلاش شروع کردی۔
میٹرک کے امتحان میں فیل ہونے پر دل برداشتہ ہو کر دریائے جہلم میں چھلانگ لگانے والے چکوٹھی کے قریبی علاقے درنگ کے ریائشی نوجوان کاشف کی ٹک ٹاک پر آخری ویڈیو بھی وائرل ہوگئی جو اس نے دریا میں چھلانگ لگانے سے ایک گھنٹہ قبل شیئر کی تھی۔
نادر آباد:2 مشکوک ملزمان گرفتار ، اسلحہ برآمد
”مجھے لگتاہے کہ میرے سارے خواب ادھورے رہ جائیں گے، پیاریو مجھے لگتا ہے کہ میری موت جوانی میں ہوگی“ ۔
عینی شاہدین کے مطابق دونوں نوجوانوں کی کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ مقامی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجود ہیں۔