یونان، لیبیا اور مراکش کشتی حادثے میں ملوث 15 انسانی اسمگلرز کے انٹرپول کے ریڈ نوٹسز جاری
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
فوٹو فائل
لیبیا، یونان اور موریطانیہ میں روپوش کشتی حادثے میں ملوث 15 انسانی اسمگلرز کے انٹر پول کی جانب سے ریڈ نوٹسز جاری کردیے گئے۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ٹیمیں ملزمان کی گرفتاری کےلیے ان ممالک میں جائیں گی۔
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے مراکش کشتی واقعہ کی تحقیقات کے دوران انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم انصر کو گوجرانوالہ سے گرفتار کرلیا۔
ملزم نے عامر نامی شہری کو اسپین بھجوانے کیلئے 54 لاکھ روپے لیے تھے، متاثرہ نوجوان عامر مراکش کشتی واقعہ میں زندہ بچ گیا ہے، فیصل آباد اور ساہیوال سے بھی تین انسانی اسمگلرز کو گرفتار کر لیا گیا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی، سڑکوں پر موت کا رقص جاری، ٹریلر کی زد میں آ کر پاک بحریہ کا اہلکار جان بحق
کراچی:کراچی کے علاقے ملیر سٹی گلشن قادری میں ٹریلر کی زد میں آ کر ایک موٹرسائیکل سوار جان بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب 30 سالہ ذیشان نامی شخص اپنی موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ تیز رفتار ٹریلر نے اسے ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہو گیا۔
ایدھی حکام کے مطابق حادثے کے فوراً بعد امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو جناح اسپتال منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والا شخص پاک بحریہ کا اہلکار تھا۔
پولیس اور ایمرجنسی حکام نے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ حادثے کی وجوہات کا پتا چلایا جا سکے۔ ابتدائی طور پر یہ بتایا جا رہا ہے کہ ٹریلر کا ڈرائیور حادثے کے بعد فرار ہوگیا ہے، اور پولیس اس کی تلاش میں ہے۔