ٹرمپ کے دور میں پاک امریکا تعلقات کا نیا باب شروع ہوگا،محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات کا نیا باب شروع ہوگا۔انہوں نے واشنگٹن میں لنکن لبرٹی بال میں خصوصی عشائیہ کی تقریب میں شرکت کی، اس دوران وزیر داخلہ نے امریکی سینیٹرز، ممبرز کانگریس اور اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔محسن نقوی نے سینٹر ٹومی ٹیوبر ویل، ممبر کانگریس کین کلورٹ، سابق برطانوی وزیراعظم لز ٹراس، گورنر میسیپی فلپ برینٹ سے ملاقاتیں کیں جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔انہوںنے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے صدارت کا عہدہ سنبھالنے پر امریکی سینیٹرز و ممبرز کانگریس کو مبارکباد دی اور امریکی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ آج امریکا کے لیے ایک تاریخی دن ہے، امریکی عوام صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے محبت کرتے ہیں۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ میں شاہد ہوں کہ آج امریکی عوام نے ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کو زبردست طریقے سے منایا ہے،میں امریکا کے عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ڈونلڈ ٹرمپ
پڑھیں:
روس امریکہ سربراہی اجلاس 15 اگست کو الاسکا میں ہوگا، روس کی تصدیق
روس امریکہ سربراہی اجلاس 15 اگست کو الاسکا میں ہوگا، روس کی تصدیق WhatsAppFacebookTwitter 0 9 August, 2025 سب نیوز
ماسکو :روسی صدارتی معاون یوری وکٹورووچ اوشاکوف نے بتایا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 15 اگست کو الاسکا میں ملاقات کریں گے۔ پوٹن اور ٹرمپ کے درمیان ہونے والی بات چیت میں یوکرین میں طویل مدتی امن کے منصوبے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ اوشاکوف نے کہا کہ روسی اور امریکی رہنماؤں کے درمیان ملاقات کی تیاری کا عمل ہموار نہیں ہوگا لیکن دونوں فریقین اس کیلئے کوشش کریں گے۔
الاسکا ملاقات کے بعد پوٹن اور ٹرمپ کے درمیان اگلی ملاقات روس میں ہوگی۔ روس پہلے ہی امریکہ کو دعوت دے چکا ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ریئل سوشل‘ پر اعلان کیا کہ وہ 15 اگست کو الاسکا میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کریں گے، جس کی مزید تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔ اس دن کے اوائل میں، ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکہ اور روس یوکرین پر ایک معاہدے تک پہنچنے کے “بہت قریب” ہیں اور دونوں فریق ملاقات کے مقام کا بندوبست کر رہے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبر چین ریاضی کا مستقبل ہے،فیلڈز میڈل یافتہ آندرے اوکونکوف امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر بھارتی طیارے گرائے جانے کی تصدیق کر دی غزہ پر قبضہ نہیں حماس سے آزاد کرانے جارہے ہیں،اسرائیلی وزیراعظم ٹرمپ نے ایک اور جنگ رُکوا دی، آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان امن معاہدہ کرا دیا اسرائیل خطرناک اقدامات فوری طور پر بند کرے، چینی وزارت خارجہ بھارت کیساتھ ٹریڈ ڈیل نہیں ہوگی، ٹرمپ نے صاف انکار کردیا ٹرمپ کے 50فیصد ٹیرف نے بھارتی اسٹاک مارکیٹ کو ہلا دیا، سرمایہ کاروں کے 50ارب ڈالر ڈوب گئےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم