اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کا انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
احسن عباسی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا
تفصیلات کے مطابق انٹر بورڈ کراچی نے پری میڈیکل کی مارک شیٹ جاری کئے جانے کا بھی اعلان کیا ،پری میڈیکل کی مارک شیٹ16 اگست سے جاری ہوگی۔
متعلقہ کالجز پرنسپل کے اتھارٹی لیٹر کے ساتھ بورڈ آفس کے متعلقہ سیکشن سے مارک شیٹز حاصل کرسکتے ہیں۔
دوسرے مرحلے میں پری انجینئرنگ گروپ کے نتائج جاری کیئے جانے کی تیاری آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہے۔
اگست کے آخر میں نتائج جاری کیئے جانے کا امکان ہے۔
دوسری جانب میٹرک بورڈ کراچی اب تک سائنس گروپ کے نتائج کا اعلان نہیں کرسکا۔
سائنس گروپ کے نتائج التوا کا شکار ہو گئے۔
وفاقی حکومت کا14اگست کوعام تعطیل کااعلان
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
ایف آئی اے کی کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی، غیرقانونی راستے سے بیلاروس جانے والے دو مسافر گرفتار
کراچی:ایف آئی اے نے وزٹ ویزے کی آڑ میں غیرقانونی راستے سے بیلاروس جانے کی کوشش ناکام بنادی۔
ترجمان ایف آئی اے کےمطابق ایف آئی اے امیگریشن کراچی ایئرپورٹ نے وزٹ ویزے کی آڑ میں غیر قانونی راستے سے بیلاروس جانے والے 2 مسافروں کو آف لوڈ کیا، مسافروں میں محمد آکاش اور اسد رحمان شامل ہیں،جن کاتعلق کوٹلی آزادکشمیر سے ہے۔
مسافر خلیجی ملک کی ایئرلائن کی پرواز ایف زیڈ330کے ذریعے وزٹ ویزے پر آذربائیجان جارہےتھے، مسافر اسد رحمان کا پاسپورٹ ٹمپرڈ شدہ تھا اور پاسپورٹ سے ویزہ صفحات غائب تھے، مسافروں کے سامان سے جعلی پروٹیکٹرز اسٹمپس بھی برآمد کرلی گئی، مسافروں کے موبائل فون سے آذربائیجان کے جعلی ورک ویزے، پولیس سرٹیفیکیٹ، پروٹیکٹر اور بینک ٹرانزیکشنز کی تصاویر بھی برآمد کی گئیں۔
ترجمان ایف آئی اے کےمطابق مسافروں نےآذربائیجان سے بعد ازاں غیرقانونی طورپر بیلاروس جانا تھا، اس تناظر میں مسافروں نے ایجنٹ کو 14 لاکھ روپے فی کس بطور کیش اور بینک ٹرانزیکشن کے ذریعے ادا کیے، بعد ازاں مزید قانونی کارروائی کے لیے مسافروں کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کیا گیا۔