عبدالوحید قریشی کے ایصال ثواب کے لیے درس قرآن کا اہتمام
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) سابق امیر جماعت اسلامی حیدرآباد عبدالوحید قریشی مرحوم کے انتقال پر تعزیت کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا جبکہ عبدالوحید قریشی کے ایصال ثواب کے لیے درس قرآن کا اہتمام کیا گیا، سابق امیر جماعت اسلامی حیدرآباد مشتاق احمد خان نے درس دیا جبکہ جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما اسد اللہ بھٹو ایڈووکیٹ، راشد نسیم ،محمد حسین محنتی،سید شاہد ہاشمی، عبدالقدوس حمدانی،سندھ آباد گار بورڈ سید ندیم علی شاہ،امداد نظامانی، جٹس( ر) غلام
ربانی قریشی،امیر جماعت اسلامی نوشہروفیروز شبیر قائم خانی، سابق صوبائی وزیر نواب راشد علی خان،جے یو آئی کے رہنما مولانا تاج محمد نائیوں، اعظم جہانگیری، ایس ٹی پی کے روشن ابڑو،سینئر صحافی حیدرآباد پریس کلب کے سابق صدر علی حسن، حیدرآباد کلب کے جنرل سیکرٹری حمید الرحمان کے علاوہ تاجر وں،صحافیوں، وکلاء اور تمام مکاتب فکر کے رہنماﺅں نے گھرپہنچ کر عبدالوحید قریشی مرحوم کے صاحبزادوں ابواعلی عارف، منصور قریشی،عمر فاروق قریشی سے تعزیت اور دعائے مغفرت کی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: عبدالوحید قریشی جماعت اسلامی
پڑھیں:
جماعت اسلامی کاغزہ سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی مظالم کیخلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان
کراچی (نیوزڈیسک)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا کہ 26 اپریل کو کراچی سے چترال تک ملک بھر میں فلسطینی عوام پر ہونے والے مظالم کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال اور احتجاج کیا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ احتجاج عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنے اور مظلوموں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لیے ہوگا۔
منعم ظفر کا کہنا تھا کہ امریکہ اسرائیل کو جنگی سازوسامان فراہم کر رہا ہے اور ڈیڑھ سال کے دوران غزہ کے 90 فیصد علاقے تباہ کیے جا چکے ہیں۔ اسپتال، شیلٹر ہومز اور معصوم شہری تک محفوظ نہیں رہے، جبکہ اب تک 55 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کا ہولوکاسٹ جاری ہے، مگر دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔
انہوں نے اقوام متحدہ کے کردار پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ دنیا کے دیگر علاقوں میں اقوام متحدہ فوری ایکشن میں آتی ہے، مگر فلسطین کے معاملے میں اس کی خاموشی قابل مذمت ہے۔ انہوں نے مسلم حکمرانوں کی خاموشی کو افسوسناک قرار دیا اور کہا کہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت اور اسٹریٹیجک اہمیت کا حامل ملک ہے، لیکن ہمارے اندر ایمان کی کمی ہے۔
منعم ظفر نے کہا کہ یہ احتجاج نہ صرف قومی سطح پر ہوگا بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی آواز بلند کی جائے گی۔ انہوں نے صیہونی مصنوعات کے بائیکاٹ اور بھارت کی آبی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کر کے دشمنی کا ثبوت دیا ہے۔
لاہور : ویمن پولیس اسٹیشن کی ایس ایچ او ڈاکوؤں کی ساتھی نکلی