کوئی بیک ڈور ڈپلومیسی یا مذاکرات نہیں ہورہے، رانا ثنا اللہ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی چینل نہیں کھلا۔ جمہوریت ڈیڈ لاک سے نہیں ڈائیلاگ سے آگے چلتی ہے۔ ہماری اطلاعات کے مطابق کوئی بیک ڈور ڈپلومیسی یا مذاکرات نہیں ہو رہے۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات حکومت کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں؟
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اپوزیشن نے ہمیں چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا ہے، اب ہم ان کے مطالبات کا نہایت عاجزی سے مفصل جواب دیں گے پھر اس پر بحث مباحثہ ہوگا۔ مذاکرات کا یہی طریقہ کار ہوتا ہے کہ ایک دوسرے کی بات سنی جائے۔ ہم ان کے ایک ایک مطالبے کا جواب دیں گے۔ جو چیزیں ہو سکتی ہیں اور جو نہیں ہو سکتیں، سب پر بات ہوگی۔
مزید پڑھیں: مذاکرات کا میرے مقدمات سے تعلق نہیں، حکومت جوڈیشل کمیشن کے قیام کا اعلان کرے، عمران خان
ان سے پوچھا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات کے بعد تاثر تھا کہ کوئی بیک ڈور چینل کھل گیا ہے؟ اس پر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ کسی قسم کے بیک ڈور مذاکرات نہیں ہو رہے۔ صرف فرنٹ ڈور مذاکرات ہو رہے ہیں جو حکومتی اور اپوزیشن کمیٹیوں کے درمیان ہو رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسٹیبلشمنٹ بیک ڈور ڈپلومیسی بیک ڈور مذاکرات پی ٹی آئی حکومتی مذاکراتی کمیٹی رانا ثنا اللہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسٹیبلشمنٹ پی ٹی ا ئی حکومتی مذاکراتی کمیٹی رانا ثنا اللہ رانا ثنا اللہ بیک ڈور نہیں ہو ہو رہے
پڑھیں:
مذاکرات کا عمل آگے نہیں بڑھ سکا لیکن اب بہتری کی طرف جانا چاہیے: بیرسٹر گوہر
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہمیں اب بہتری کی طرف جانا چاہیے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی تشدد کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی، پی ٹی آئی کے تمام لوگوں نے برداشت کیا۔
انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے مذاکرات کا عمل آگے نہیں بڑھ سکا، میں سمجھتا ہوں کہ ہمیں اب بہتری کی طرف جانا چاہیے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ 39 پارلیمنٹیرین نااہلی کی رسک پر ہیں، یہ اقدام جمہوریت کیلئے خوش آئند نہیں ہوگا۔
عدالتی نظام میں مصنوعی ذہانت کے استعمال پر غور کر رہے ہیں: چیف جسٹس پاکستان
واضح رہے کہ چند دن قبل پی ٹی آئی حمایت یافتہ جمشید دستی جعلی ڈگری کیس میں نااہل ہوئے تھے۔
اس کے علاوہ پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے ایم پی اے اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بچھر اور سینیٹر اعجاز چوہدری سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کو بھی 9 مئی کیس میں سزا سنائی گئی ہے۔
مزید :