Jasarat News:
2025-04-25@08:38:01 GMT

پولیس چھاپوں اور مقابلوں میں زخمیوں سمیت 25ملزمان گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں کومبنگ آپریشن، پولیس چھاپوں اور مقابلوں میں زخمیوں سمیت 25ملزمان کو گرفتار کر لیا ملزما کے قبضے سے اسلحہ ،منشیات ،موبائل فون ،موٹر سائیکل، نقد رقم اور مسروقہ سامان برآمدہوا تفصیلات کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا تھانے کی پولیس اور ملزمان کے درمیان مقابلہ ہوا۔ کورنگی ویٹا چورنگی ایم ٹو کمپنی کے قریب سامان سے بھرا ٹرک چھین کر فرار ہو رہے تھے، فائرنگ کے تبادلے کے بعد 02 ملزمان شدید زخمی حالت میں گرفتار ہوئے جبکہ ان کا تیسرا ساتھی موقع سے فرار ہو نے میں کامیاب ہوگیا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

خیبر پختونخوا میں پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس پارٹی پر حملہ

پشاور:خیبر پختونخوا میں پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس پارٹی پر حملہ ہوا ہے، تاہم جوابی کارروائی میں حملہ آور زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے۔

پولیس کے مطابق ڈی آئی خان کے تھانہ شورکوٹ کی حدود میں پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس پارٹی پر 2 نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کردی، جس پر پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 نامعلوم حملہ آور زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او شورکوٹ بھاری نفری سمیت موقع پر پہنچ گئے اور ناکا بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے دونوں مشکوک ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے ہیں۔

ملزمان کے قبضے سے 2 پستول و دیگر اسلحہ،بمعہ موٹر سائکل برآمد کرلی گئی ہے۔

حکام کے مطابق پولیس نے بروقت کارروائی سے ملزمان کے مذموم عزائم کو خاک میں ملادیا۔ گرفتار مشکوک ملزمان سے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

فائرنگ سے باپ 2 بیٹوں سمیت جاں بحق

علاوہ ازیں ڈی آئی خان کے علاقے ٹانک میں فائرنگ سے باپ 2 بیٹوں سمیت جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ بازار میں پیش آیا۔ واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • کراچی؛ ماں اور سوتیلے باپ پر کمسن بچے کے قتل کا الزام، دونوں ملزمان گرفتار
  • قلات، سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں 2 خواتین اور بچے سمیت 4 افراد جاں بحق
  • فیصل آباد: مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ملزمان ہلاک،2 فرار
  • خیبر پختونخوا میں پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس پارٹی پر حملہ
  • ڈی آئی خان: پولیو ٹیم کی حفاظتی ڈیوٹی پر مامور پولیس پر فائرنگ، 2 ملزمان گرفتار
  • کراچی: برطرف پولیس اہلکار گاڑیاں چھیننے لگے
  • کراچی، اے وی ایل سی کا اورنگی ٹاؤن میں پولیس مقابلہ، سابق پولیس اہلکار سمیت دو ملزمان گرفتار
  • لاہور: شہریوں کا اے ایس آئی پر مبینہ تشدد، ملزمان گرفتار
  • مانسہرہ: ریچھ کے بچے کی اسمگلنگ ناکام، ملزمان گرفتار
  • راولپنڈی: ہنی ٹریپ گینگ کے 16 ملزمان گرفتار