واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جنوری ۔2025 )بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے واشنگٹن میں بھارتی سفارت خانے میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پاکستان کے ساتھ تجارت پر پچھلے ایک سال میں کوئی بات نہیں ہوئی بھارتی وزیر خارجہ امریکہ میں صدر ٹرمپ کی حلف برداری تقریب کے حوالے سے موجود ہیں جہاں انہوں نے پریس کانفرنس میں پاکستان سمیت کئی امور پر بات کی.

(جاری ہے)

پاکستان کے ساتھ تجارت کے سوال پر جے شنکر کا کہنا تھا کہ تجارت ہم نے تو بند نہیں کی 2019 میں پاکستان کی طرف سے فیصلے لیے گیے کہ بھارت کے ساتھ تجارت نہیں کرنی ہماری شروع سے کوشش تھی کہ ہمیں ایم ایف این (موسٹ فیورڈ نیشن) سٹیٹس ملے ہم پاکستان کو ایم ایف این سٹیٹس دیتے وہ ہم کو نہیں دیتے تھے. جے شنکر کا کہنا تھا کہ پچھلے سال کے بعد پاکستان کے ساتھ بیٹھ کر تجارت کے بارے میں ایسی کوئی بات نہیں ہوئی، نہ ان کی طرف سے ایسی کوئی پہل کی گئی ہے تجارت کے حوالے سے منشیات کے حوالے سے سوال پر جے شنکر نے پاکستان پر الزام عائد کیا کہ پاکستانی کی جانب سے منشیات کی سمگلنگ کی جا رہی ہے پاکستان سے منشیات کافی تعداد میں آتی ہیں جو کہ ایم پریشان کن امر ہے واضح رہے کہ پاکستان نے 2019 میں پلوامہ حملے کے بعد انڈیا کے ساتھ تجارت ختم کرنے کا اعلان کیا تھا.


ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پاکستان کے ساتھ کے ساتھ تجارت

پڑھیں:

پاک بھارت جنگ ہوئی تو کسی کا کچھ نہیں بچے گا، خواجہ سعد رفیق

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ نے کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ دو ایٹمی طاقتیں تناؤ کی حالت میں آمنے سامنے کھڑی ہیں، چنانچہ جنگ ہوئی تو کسی کا کچھ نہیں بچے گا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھارتی فالس فلیگ آپریشن کے پاکستانی ردعمل پر اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پہلگام حملے پر بغیر ثبوت و تحقیق پاکستان پر الزام تراشی انتہا پسند مودی حکومت کا غیر دانشمندانہ عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ انڈس واٹر سسٹم ٹریٹی کی غیر قانونی منسوخی سمیت پاکستان مخالف بھارتی اقدامات نے علاقے میں ٹینشن بڑھا دی ہے جبکہ پاکستانی اقدامات جوابی کارروائی ہیں، دو ایٹمی طاقتیں تناؤ کی حالت میں آمنے سامنے کھڑی ہیں چنانچہ جنگ ہوئی تو کسی کا کچھ نہیں بچے گا، ہم پہل نہیں کریں گے لیکن حملہ ہوا تو پوری قوت سے جواب دیا جائے گا۔

پانی کی بندش کا اقدام جنگ کے مترادف ہو گا، پاکستان

 

ان کا کہنا تھا کہ بھارت بامعنی مذاکرات جاری رکھتا تو بہت سے متنازعہ مسائل حل ہو سکتے تھے، ہمارے بیچ سب سے بڑا تاریخی تنازعہ کشمیر ہے، اگر کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق استصواب رائے کا حق مل جائے تو پائیدار امن کی جانب بڑھا جا سکتا ہے۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پانی، سیاچن، سر کریک سمیت تمام مسائل پر بات ہو سکتی ہے لیکن بھارتی حکومتیں ہمیشہ مذاکرات سے فرار ہو جاتی ہیں، مان لیں کہ ہم ایک دوسرے کو ختم نہیں کر سکتے اور جنگ کبھی مسائل کا حل نہیں ہوا کرتی۔

لاہور: ڈکیتی میں استعمال ہونے والا پستول گھر میں رکھنے پر ویمن تھانے کی ایس ایچ او گرفتار

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ہر مسئلے پر بات چیت کریں، راستے بنائیں اور امن سے رہنا سیکھیں، پائیدار امن خطے میں خوشحالی اور استحکام لا سکتا ہے۔
 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پاک بھارت جنگ ہوئی تو کسی کا کچھ نہیں بچے گا، خواجہ سعد رفیق
  • دشمن کسی غلط فہمی میں نہ رہے، امجد حسین ایڈووکیٹ
  • جنرل بخشی جیسے نیم پاگل لوگوں کی چیخوں سے پاکستان کی صحت پہ کوئی فرق نہیں پڑتا، ایمان شاہ
  • اگر بھارت نے انڈس واٹر ٹریٹی معطل کیا تو پاکستان شملہ معاہدہ توڑ سکتا ہے، وزیرخارجہ
  • چین اور امریکہ کے درمیان فی الحال کوئی تجارتی مذاکرات نہیں ہو رہے ،چینی وزارت تجارت
  • بے نامی اتھارٹی پچھلے 11 ماہ سے غیر فعال ہونے کا انکشاف
  • پاکستان میں منشیات فروشوں کے رابطے کس ملک کے سمگلروں سے ہیں؟ تہلکہ خیز انکشافات
  • منشیات کی قطر، سعودی عرب اور دبئی  اسمگلنگ کی کوششیں ناکام؛ ملزمان گرفتار
  • امریکی وفد کی عمران خان سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی، سلمان اکرم راجہ
  • مودی کا دورہ سعودی عرب: تیل، تجارت اور اسٹریٹیجک شراکت داری کی نئی راہیں